قومی خبریں

مدھیہ پردیش: بس پل میں گرنے سے دلخراش حادثہ، 15 مسافروں کی موت، 20 سے زائد زخمی

سری کھنڈی سے اندور جا رہی بس دسواں اور ڈونگرگاؤں کے درمیان بوراڈ ندی کے پل کی ریلنگ توڑ کر نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہیں

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سڑک حادثہ، تصویر آئی اے این ایس

 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں دلخراش حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں سری کھنڈی سے اندور جا رہی بس دسواں اور ڈونگرگاؤں کے درمیان بوراڈ ندی کے پل کی ریلنگ توڑ کر نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے 15 افراد میں چھ مرد، چھ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 24 سے زائد ہے۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر مسافروں کی چیخ و پکار سنائی دی اور موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔ حادثہ کے مقام پر موجود لوگ خود ہی لوگوں کو بس سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی، کلکٹر اور رکن اسمبلی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے حادثے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت اور غم کا اظہار کیا ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کھرگون بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 50 ہزار روپے، معمولی زخمیوں کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے اور مناسب علاج کے انتظامات کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined