قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات: چنڈی گڑھ کے چیف الیکٹورل آفیسر سرکاری حصولیابیوں کے واٹس ایپ پیغامات پر برہم، ای سی آئی سے شکایت

چنڈی گڑھ کے چیف الیکٹورل آفیسر نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سرکاری حصولیابیوں کی تشہیر کے لئے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی 

چنڈی گڑھ کے چیف الیکٹورل آفیسر نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سرکاری حصولیابیوں کی تشہیر کے لئے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے ’وکست بھارت سمپرک‘ کے بینر تلے مرکزی حکومت کی ’حصولیابیوں‘ کو ظاہر کرنے والے واٹس ایپ پیغامات کے سلسلہ میں شکایت کو مناسب کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس بھیج دیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، ڈسٹرکٹ میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی نے شکایت کی چھان بین کے بعد مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ابتدائی ثبوت ملے۔ گزشتہ ہفتے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔

یہ شکایت پول پینل کی 'سی وجل' موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے موصول ہوئی تھی اور اس معاملے پر سرکاری بیان میں شکایت کنندہ کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایک سرکاری محکمے نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد حکومت کی کامیابیوں کو دکھانے کے لیے سوشل میڈیا خاص طور پر واٹس ایپ کا استعمال کیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، چیف الیکٹورل آفیسر، چنڈی گڑھ نے مناسب کارروائی کے لیے معاملہ ای سی آئی کو بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined