قومی خبریں

بجٹ اجلاس: پارلیمنٹ میں اڈانی معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کا دوسرا ہفتہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ اڈانی تنازعہ کو لے کر پارلیمنٹ میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

پارلیمنٹ، تصویر یو این آئی
پارلیمنٹ، تصویر یو این آئی 

پارلیمنٹ اجلاس کے دوسرے ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی ایوان میں اپوزیشن نے ہلّہ بول دیا، اڈانی معاملے میں جے پی سی کے مطالبے پر اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔ جس کے بعد دونوں ایوان لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

Published: undefined

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوسرے ہفتے کے آغاز سے پہلے کہا کہ ہم جس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں اس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا 46 دن پہلے مکمل ہوئی تھی۔ پولیس اب پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ یاترا کے دوران کون کون ملا؟  بھارت جوڑو یاترا میں لاکھوں لوگ شامل ہوئے تھے، یہ تقریر جموں و کشمیر میں کی گئی تھی۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کنیا کماری سے کشمیر تک کے سفر کے دوران لوگوں نے مجھے اپنے مسائل بتائے۔ راہل گاندھی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم نے کل کے لیے وقت مانگا ہے، اگر بولنے دیا گیا تو ضرور بولیں گے۔ انہیں جمہوریت میں بولنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined