مودی حکومت کے خلاف دہلی کے رام لیلا میدان میں آج کسانوں کی مہاپنچایت

دہلی پولیس نے رام لیلا میدان میں ہونے والی کسان مہاپنچایت کو لے کر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ تقریباً دو ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کسان، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کسان، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی کے رام لیلا میدان میں کسانوں کی ایک مہاپنچایت ہونے جا رہی ہے۔ متحدہ کسان مورچہ نے یہ مہاپنچایت بلائی ہے۔ اس مہاپنچایت میں ہزاروں کسان جمع ہونے والے ہیں۔ صبح 10 بجے سے سہ پہر 3.30 بجے تک ہزاروں کسان رام لیلا میدان میں مہاپنچایت منعقد کریں گے۔

دہلی پولیس نے رام لیلا میدان میں ہونے والی کسان مہاپنچایت کو لے کر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ تقریباً دو ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لوگوں اور گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ رام لیلا میدان کے ارد گرد جانے سے گریز کریں، خاص طور پر جے ایل این مارگ اور دہلی گیٹ سے اجمیری گیٹ چوک کے درمیان جانیں سے بچیں۔


متحدہ کسان مورچہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مودی حکومت 9 دسمبر 2021 کو دی گئی تحریری یقین دہانی کو پورا کرے۔ اس کے ساتھ ملک کے کسانوں کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ مورچہ نے ایم ایس پی پر بنائی گئی کمیٹی کو یہ کہتے ہوئے تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا کہ یہ کسانوں کے مطالبہ کے برعکس کام کرہی ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو پنشن دینا، قرض معاف کرنا، دیہات کے تمام گھروں کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی دینا، کسان تحریک کے دوران مارے گئے کسانوں کو معاوضہ دینا اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے گئے بجلی ترمیمی بل 2022 کو واپس لینا شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */