قومی خبریں

دہلی میں پورے ہفتہ ہلکی بارش ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے کہرے کے لیے جاری کیا یلو الرٹ

مغربی ہمالیائی علاقے میں 26 دسمبر سے ایک ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہوگا۔ اس کے اثر سے دہلی میں کرسمس کے بعد بھی 26 دسمبر کو کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کی فائل تصویر</p></div>

دہلی میں بارش کی فائل تصویر

 
IANS

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ راجدھانی دہلی میں پورے ہفتہ آسمان میں جزوی طور پر بادل چھائے رہ سکتے ہیں اور اس دوران ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی منگل اور بدھ کو صبح میں اسماگ کے ساتھ ساتھ زیادہ تر علاقوں میں درمیانی سطح کا اور کچھ علاقوں میں گھنا کہرا ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے دو دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

درمیانی سطح کا کہرا ہونے پر کم سے کم حد نظر 200 میٹر سے 500 میٹر اور گھنا کہرا ہونے پر 50 سے 200 میٹر رہتی ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہمالیائی علاقے میں 26 دسمبر سے بھی ایک ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہوگا۔ اس کے اثر سے دہلی میں کرسمس کے بعد بھی 26 دسمبر کو کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد 27 اور 28 دسمبر کو ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی اس دوران گھنا کہرا بھی ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی میں پیر کو کئی علاقوں میں رک رک کر ہلکی بارش ہوئی۔ شام میں بھی کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس دوران آسمان میں بادل چھائے رہے۔ دھوپ نہیں نکلنے کی وجہ سے درجہ حرارت گزشتہ دن کے مقابلے 5٫7 ڈگری سیلسیس کے نیچے آ گیا۔ اس وجہ سے دن کے وقت ٹھنڈ زیادہ رہی اور پیر اس موسم میں اب تک کا سب سے ٹھنڈا دن ثابت ہوا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18.4 ڈگری سیلسیس رہا جو اس موسم میں اب تک کا سب سے کم ہے اور معمول سے 2 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ اس کے گزشتہ دن اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔ دہلی کے 10 موسم نگرانی مراکز میں سے 6 علاقوں میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کیا گیا۔ پیتم پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت سب سے زیادہ 12.7 ڈگری سیلسیس اور نجف گڑھ میں 12.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا لیکن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اچانک زیادہ کم ہونے سے دن میں ٹھنڈ زیادہ محسوس کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined