قومی خبریں

’ایل جی نے دہلی حج کمیٹی کا انتخاب غیرقانونی طریقے سے کرایا!‘ بی جے پی لیڈر کوثر جہاں کے چیئرپرسن منتخب ہونے پر عآپ کا الزام

(عآپ ایل جی وی کے سکسینہ پر دہلی حج کمیٹی کا الیکشن غیر آئینی طریقے سے کرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایل جی نے افسران کو دھمکیاں دے کر غیر قانونی طور پر حج کمیٹی کا انتخاب اور نوٹیفکیشن جاری کرایا

<div class="paragraphs"><p>دہلی حج کمیٹی کی نئی چیئرمین کوثر جہاں / ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/Virend_Sachdeva">@Virend_Sachdeva</a></p></div>

دہلی حج کمیٹی کی نئی چیئرمین کوثر جہاں / ٹوئٹر / @Virend_Sachdeva

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ پر دہلی حج کمیٹی کا الیکشن غیر آئینی طریقے سے کرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایل جی نے افسران کو دھمکیاں دے کر غیر قانونی طور پر حج کمیٹی کا انتخاب اور نوٹیفکیشن جاری کرایا۔

خیال رہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سربراہ کے لئے ہونے والے انتخاب میں بی جے پی کی حمایت یافتہ امیدوار کوثر جہاں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کوثر جہاں اس عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون ہیں اور اس سے قبل کانگریس رہنما تاجدار بابر حج کمیٹی کی چیئر پرسن رہ چکی ہیں۔ کمیٹی کے انتخاب پر عام آدمی پارٹی نے اعتراض ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ دہلی کے ایل جی نے مبینہ طور پر ایک مرتبہ پھر بے ایمانی کی ہے۔

Published: undefined

عآپ کی سینئر لیڈر اور ایم ایل اے آتشی نے کہا کہ حج کمیٹی کا غیر قانونی غیر آئینی انتخاب ہوا ہے۔ حج کمیٹی کے چیئرمین کا یہ انتخاب غیر قانونی اور غیر آئینی اس لئے ہے کیونکہ حج کمیٹی دہلی حکومت کے محکمہ محصولات کے تحت آتی ہے۔ محکمہ محصولات تعلیم، صحت، بجلی، پانی، محصول جیسے منتقل شدہ سبجیکٹ ہے اور یہ دہلی کی منتخب حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ان منتقل شدہ معاملے میں آزادانہ فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

Published: undefined

آتشی نے کہاکہ "سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے اپنے احکامات میں دو بار یہ واضح کیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کے پاس آزادانہ فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ آئینی بنچ نے کہا کہ زمین، لاء اینڈ آرڈر اور پولیس یہ تینوں معاملے مرکزی حکومت کے تحت آتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر صرف ان تینوں معاملوں پر فیصلے کرسکتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئینی عہدے پر بیٹھ کر آئین کے وقار کو برقرار رکھیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر جس طرح سے روزانہ غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلے کر رہے ہیں، چاہے وہ اساتذہ کو فن لینڈ جانے سے روکنا ہو، محلہ کلینک کے ڈاکٹروں کی تنخواہیں اور بل روکنا ہو، بزرگوں کی پنشن روکنا ہو یا پھر غیر قانونی طریقے سے حج کمیٹی بناکر اس میں انتخابات کرانے کرواناہو، یہ صحیح نہیں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کوثر جہاں کو دہلی سکریٹریٹ میں ہونے والے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتخاب میں ارکان کی جانب سے ڈالے گئے تمام 5 میں سے تین ووٹ حاصل ہوئے کمیٹی کے تمام چھ ارکان میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے دو دو، عالم دین محمد سعد اور کانگریس کی کونسلر نازیہ دانش شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان میں رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر بھی شامل ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined