قومی خبریں

دہلی کے ایل جی انیل بیجل کی شاہین باغ مظاہرہ واپس لینے کی اپیل

دہلی کے ایل جی انل بیجل نے شاہین باغ مظاہرے کے مقام سے سات سات افراد کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات اور مظاہرہ کر رہی خواتین سے تحریک واپس لینے کی اپیل کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے شہریت (ترمیمی) قانون (سي اےاے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سي) کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین سے تحریک واپس لینے کی اپیل کی۔ بیجل نے شاہین باغ مظاہرے کے مقام سے سات سات افراد کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مظاہرے کی وجہ سے جنوبی دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والی اہم شاہراہ پر گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے ٹریفک بند ہے جس کی وجہ اسکول کے بچوں، مریضوں اور روزمرہ کے مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بیجل نے لوگوں پر زور دیا کہ لوگوں کو ہو رہی مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ مظاہرے کو ختم کر دیں۔ اس ملاقات کے دوران مظاہرین اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ اسکول بسوں کو گزرنے کا راستہ دیا جائے گا۔ ایمبولینسوں کے لئے پہلے سے ہی راستہ دیا ہوا ہے۔

Published: undefined

بیجل سے ملقات کرنے والے وفد میں شامل تاثیر احمد نے يواین آئی کو بتایا کہ وفد میں دبنگ داديوں کے نام سے مشہور بلقیس، سروری اور نور النساء کے علاوہ اميرا، سہراب اور مکیش سینی شامل تھے۔ اس میں سے ایک خاتون کی عمر نوے برس ہے۔ احمد نے بتایا کہ سی اےاے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں سماعت ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد آگے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

Published: undefined

وفد نے سي اےاے واپس لینے اور این آر سي نہ کرائے جانے کے مطالبہ سے متعلق ایک میمورنڈم بیجل کو سونپاہے۔ اس دوران جنوبی رینج کے جوائنٹ پولیس کمشنر دیویش شریواستو، جنوب مشرقی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر چنمي بشوال کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ شہریت کے قانون کے خلاف شاہین باغ میں دن رات مظاہرے جاری ہیں جس میں بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ مظاہروں کے سبب متھرا روڈ کو نوئیڈا سے جوڑنے والا كالندي کنج راستے بند ہے جس سے ارد گرد کے لوگوں کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور متھرا روڈ پر دن بھر جام لگا رہتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined