مہاراشٹر: کبوتروں کو دانہ کھلانا پڑا مہنگا، عدالت نے ایک کاروباری پر عائد کیا 5 ہزار روپے کا جرمانہ

عدالت نے کاروباری نتن شیٹھ پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بی وائی میسل نے گزشتہ پیر کو یہ فیصلہ سنایا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کبوتروں سے صحت عامہ کو لاحق خطرے کے پیش نظر کبوتر خانوں کوبند کرنے کا فیصلہ کیا۔ دادر میں کبوتر خانہ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی کارروائی کی گئی، اس فیصلہ سے کچھ لوگ ناراض ہو گئے۔ کئی لوگوں نے احتجاج کیا، لیکن بامبے ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں کوئی راحت نہیں دی ہے۔ اس کے بعد بھی کچھ لوگ دادر آ کر کبوتروں کو دانہ کھلا رہے تھے۔ عدالت نے دادر علاقہ میں رہنے والے کاروباری نتن شیٹھ کو اس معاملہ میں قصوروار پایا اور ان پر جرمانہ عائد کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ملک میں اس طرح کی سزا کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ نتن شیٹھ دادر علاقہ میں رہتے ہیں، وہ ایک کاروباری ہیں۔ دادر علاقہ میں کبوتر خانہ بند ہونے کے بعد وہ یہاں آئے اور کبوتروں کو دانہ کھلایا۔ اس معاملہ میں پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ نتن نے اپنی غلطی قبول کر لی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ کاروباری عوامی مقامات پر کبوتروں کو دانہ کھلانے کی ممانعت ہونے کے باوجود ایسا کر رہا تھا۔ شکایت کی بنیاد پر اس تاجر کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


اس معاملہ میں عدالت نے تاجر پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بی وائی میسل نے گزشتہ پیر کو یہ فیصلہ سنایا تھا۔ سزا تعزیرات ہند کی دفعہ 223 (بی) کے تحت سنائی گئی۔ یہ واضح تھا کہ تاجر نے عوام کی صحت، زندگی اور تحفظ کو خطرے میں ڈالا تھا۔ اس کے علاوہ اس پر بی این ایس کی دفعہ 271 کے تحت صحت کے لیے خطرناک بیماری پھیلانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

اس فیصلہ میں عدالت نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی سزا پہلی بار دی جا رہی ہے۔ یہ ایک مثال ہے، اس لیے عدالت نے فیصلہ میں واضح کیا ہے کہ لوگوں کو مستقبل میں ایسی حرکت نہیں کرنی چاہیے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے پہلے ہی کبوتروں کو دانہ کھلانے پر پابندی عائد کر دیا ہے۔ رواں سال اگست میں بامبے ہائی کورٹ نے بھی اس معاملہ کی سماعت کی تھی۔ ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر کبوتروں کو دانہ کھلانے پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔