قومی خبریں

بہار میں بھی ’لو جہاد‘ روکنے کے لیے بنایا جائے گا قانون: گری راج سنگھ

بیگوسرائے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ کچھ ریاستیں لو جہاد کو روکنے کے لیے قانون لا رہی ہیں، لیکن لو جہاد پر روک کا قانون پورے ملک میں نافذ کیا جانا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش سمیت بی جے پی حکمراں کئی ریاستوں میں ’لو جہاد‘ روکنے کے لیے قانون لانے کی تیاریاں چل رہی ہیں، اور اب بہار میں بھی اس کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ حالانکہ نتیش کمار اس طرح کی چیزوں سے ہمیشہ بچتے نظر آئے ہیں، لیکن اس مرتبہ چونکہ بی جے پی نے جنتا دل یو کے مقابلے کہیں زیادہ سیٹیں اسمبلی انتخاب میں حاصل کی ہیں، اس لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر دباؤ یقینی ہے۔ بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ’لو جہاد‘ کے تعلق سے جو بیان دیا ہے اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’بہار میں لو جہاد روکنے کے لیے قانون بنایا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

بیگوسرائے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ کچھ ریاستیں لو جہاد کو روکنے کے لیے قانون لا رہی ہیں، لو جہاد پر روک کا قانون پورے ملک میں نافذ کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وقت کی مانگ کو دیکھتے ہوئے لو جہاد پر حکومت کو سختی کرنی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں حال ہی میں ’لو جہاد‘ کے خلاف قانون لانے کی بات کہی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لو جہاد کے خلاف قانون بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس پر بولتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے عدالتی حکم کی تعمیل کے ساتھ ساتھ بہن بیٹیوں کی عزت افزائی بھی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined