قومی خبریں

آئی آئی ٹی دہلی کی تیار کردہ انتہائی کفایتی کورونا جانچ کٹ لانچ

ڈاکٹر نشنک نے کٹ کو لانچ کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی دہلی نے کورونا بحران کے دوران بہت ہی کم دنوں میں یہ کٹ تیار کرکے ایک تاریخی کام کیا ہے اور اس سے دنیا میں ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

تصویر Getty Images
تصویر Getty Images Hindustan Times

نئی دہلی: فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کورونا سے لڑنے کے لیے محض 399 روپے کی انتہائی کفایتی جانچ کٹ بدھ کے روز لانچ کی جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی نے تیار کی ہے۔ اس کٹ کے ذریعہ 30 لاکھ لوگوں کی جانچ کی جاسکتی ہے۔

Published: 15 Jul 2020, 2:40 PM IST

ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کٹ کو لانچ کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی دہلی نے کورونا بحران کے مشکل وقت میں بہت ہی کم دنوں میں یہ کٹ تیار کرکے ایک تاریخی کام کیا ہے اور اس سے دنیا میں ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

Published: 15 Jul 2020, 2:40 PM IST

انھوں نے آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائریکٹر راج گوپال راؤ اور ان کی ٹیم کو اس کٹ کے لیے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بہت کم وقت میں یہ کٹ تیار کی ہے جو محض 399 روپئے کی ہے جبکہ باہر یہ کٹ 2000 روپئے میں ملتی ہے۔ اس کٹ کے ذریعہ صرف تین گھنٹہ میں جانچ رپورٹ ملے گی جبکہ دیگر کٹ سے کم سے کم 24 گھنٹے میں رپورٹ ملتی ہے۔ پہلے کٹ سے صرف تین لاکھ جانچ ہوپاتی تھی جبکہ اس کٹ سے 20 لاکھ مریضوں کی جانچ ہوسکے گی۔

Published: 15 Jul 2020, 2:40 PM IST

ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ آج ہم 128ملکوں کے ساتھ تحقیقی کام میں مصروف ہیں اور ہمارے آئی آئی ٹی نے اپنی تحقیق اور ریسرچ سے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔ گوگل کے سی ای او بھی آئی آئی ٹی کے طالب علم رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم ریسرچ وتحقیق میں دنیا کی قیادت کرنے جا رہے ہیں اور ہمارے پاس صلاحیت بھی ہے، مشن بھی ہے اور ویژن بھی ہے، صرف کمی ہے تو تال میل کی۔ اب ہماری صلاحیتوں کو بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں۔

Published: 15 Jul 2020, 2:40 PM IST

ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ آئی آئی ٹی دہلی نے آج کے دن یہ کٹ لانچ کی ہے اور آج ان کی سالگرہ ہے بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ ہم نے اپنی زندگی میں کبھی سالگرہ نہیں منائی لیکن جب اتراکھنڈ کا وزیراعلی تھا تو ہم نے اپنی سالگرہ پر خون کے عطیہ کے لیے ایک اسکیم شروع کی کیونکہ خون کی ایک بوند لوگوں کی زندگی بچا سکتی ہے۔ میں آج اپنی سالگرہ کے موقع پر آئی آئی ٹی دہلی ہی نہیں بلکہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت سے اپیل کرتا ہوں کہ کم سے کم ہر تین ماہ میں ایک دن سمویدنا پروگرام منعقد کرکے خون کے عطیہ کے لیے کیمپ لگائے جائیں، جس سے لوگوں کی زندگی بچانے میں ہم اپنا تعاون دے سکیں۔‘‘

Published: 15 Jul 2020, 2:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Jul 2020, 2:40 PM IST