قومی خبریں

بڑی خبر: کے سی آر کے 95 لاکھ ساڑی تقسیم کے منصوبہ پر الیکشن کمیشن کی روک

گزشتہ روز ڈالر کے مقابلہ روپیہ 43 پیسے ٹوٹا تھا اور 72.91 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
کے سی آر کے 95 لاکھ ساڑی تقسیم کے منصوبہ پر الیکشن کمیشن کی روک

الیکشن کمیشن نے ٹی آر ایس (تلنگانہ راشٹریہ سمیتی) حکومت کے ساڑی تقسیم کرنے کے منصوبے پر روک عائد کرکے کے سی آر کو جھٹکا دیا ہے۔ تلنگانہ میں 12 اکتوبر کو بھتوکما کا تہوار ہے اور اس موقع پر کے سی آر حکومت کی جانب سے غریب خواتین میں 95 لاکھ ساڑیاں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس حوالہ سے الیشن کمیشن سے اجازت مانگی گئی تھی لیکن کمیشن نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ کے سی آر اس وقت تلنگانہ کے کار گزار وزیزر اعظم ہیں کیوں کہ وہ اپنے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں اور اسمبلی بھی تحلیل ہو چکی ہے۔ ریاست میں اس وقت مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے یہی وجہ ہے کہ انتخابی کمیشن نے ساڑی تقسیم کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Published: 03 Oct 2018, 10:41 AM IST

مظفرپور شیلٹر ہوم معاملہ: شمشان گھاٹ کی کھدائی میں 5 ڈھانچے برآمد

مظفرپور شیلٹر ہوم معاملہ میں سی بی آئی کی ٹیم نے بدھ کے روز مجسٹریٹ کی نگرانی میں سکندر پور واقع شمشان گھاٹ کی کھدائی کا کام کیا گیا۔ شروعاتی کھدائی کے دوران 5 انسانی ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں۔ ڈھانچے کس کے ہیں اس کا انکشاف ڈی این اے جانچ کے بعد ہی ہو پائے گا۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کئی بچیوں کی گمشدگی کے حوالہ سے تفتیش کر رہی ہے۔

Published: 03 Oct 2018, 10:41 AM IST

رافیل سودے کو لے کر راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر طنز

کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل سودے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ بولا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر کےکہا، ’’بھارت کے سب سے بڑے دفاعی سودوں کو سونپنے کے لئے مودی کا پیمانہ کیا۔

  1. 45 ہزار کروڑ کا ڈیفالٹر بنے۔
  2. سپریم کورٹ سے استدعا کرنے والی دیگر کمپنیوں کو پیسہ دینا ، جو آپ کو ہندوستان چھوڑنے نہیں دیتی ہیں۔
  3. پی ایم مودی کو 'بھائی' بلاتے ہوں۔

Published: 03 Oct 2018, 10:41 AM IST

کرن بیدی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا مطالبہ

پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کرن بیدی کے خلاف اے آئی اے ڈی ایم کے کے رکن اسمبلی اے انبلگن نے اسمبلی اسپیکر سے ملاقات کر کے شکایت کی ہے اور ان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر پڈوچیری میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر ایل جی کرن بیدی رکن اسمبلی انبلگن سے الجھ گئی تھیں۔ اسٹیج پر کرن بیدی اور رکن اسمبلی کی نوک جھونک ہوئی، جس کے بعد اسٹیج پر موجود لوگوں نے دونوں میں مفاہمت کراکر معاملہ کو ختم کرایا۔

Published: 03 Oct 2018, 10:41 AM IST

گوتم نولکھا کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی مہاراشٹر حکومت

بھیما کورے گاؤں تشدد معاملہ میں ملزم بنائے گئے سماجی کارکن گوتم نولکھا کو نظر بندی سے آزاد کرنے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف فوری اسٹے لگانے اور نظر بندی کو بحال کئے جانے کی اپیل کی ہے۔

Published: 03 Oct 2018, 10:41 AM IST

رنجن گوگوئی نے سپریم کورٹ کے 46 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

رنجن گوگوئی نے ملک کے 46ویں چیف جسٹس کے طور پر آج حلف لے لیا ہے۔ انہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عہدے کا حلف دلوایا۔ جسٹس رنجن گوگوئی پہلے ایسے چیف جسٹس ہیں جو شمال مشرقی ہندوستان سے آتے ہیں۔ ان کی مدت کار 17 نومبر 2019 تک رہے گی۔

Published: 03 Oct 2018, 10:41 AM IST

روپے کی تاریخی گراوٹ، ڈالر کی قیمت 73 روپے کے پار

ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے نے گراوٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ آج صبح ڈالر کے مقابلہ روپیہ 33 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 73.24 کی سطح پر کھلا جو تاریخ کے سب سے نچلی سطح ہے۔ فی الحال روپیہ 73.33 کی سطح پر ہے۔ واضح رہے، گزشتہ روز ڈالر کے مقابلہ روپیہ 43 پیسے ٹوٹا تھا اور 72.91 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Published: 03 Oct 2018, 10:41 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Oct 2018, 10:41 AM IST