قومی خبریں

دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر شیلا دیکشت کی آخری رسومات ادا

اس موقع پر سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور منموہن سنگھ سمیت پارٹی کے دیگر اہم رہمنا شامل رہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الوداع شیلا دیکشت: دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات ادا

دہلی کانگریس کی صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کی آخری رسومات دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ادا ہوئیں۔ انہیں ریاستی اعزاز کے ساتھ آخری الوداعی دی گئی۔ اس موقع پر سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور منموہن سنگھ سمیت پارٹی کے دیگر اہم رہمنا شامل رہے۔ شیلا دیکشت کا ہفتہ کو دہلی کے ایکسارٹ ہسپتال میں دورہ قلب کے پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔

اتوار کی صبح 11 بجے شیلا دیکشت کا جسد خاکی ان کی نظام الدین واقع رہائش گاہ پر آخری دیدار کے لئے رکھا گیا تھا، جہاں متعدد رہنماؤں نے ناہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد جسد خاکی کو کانگریس کے صدر دفتر لے جایا گیا۔ آخری دیدار کے بعد تقریباً 2 بجے جسد خاکی نگم بودھ گھاٹ کے لئے روانہ ہوا۔ شیلا دیکشت کے انتقال پر سونیا گاندھی نے کہا کہ وہ میرا بڑی سہارا اور میری بڑی بہن تھیں۔ کانگریس لئے یہ بڑا خسارہ ہے، جس کی تلافی ممکن نہیں۔ میں انہیں ہمیشہ یاد رکھووں گی۔‘‘

Published: 21 Jul 2019, 11:11 AM IST

نگم بودھ گھاٹ پہنچا جسد خاکی، کچھ دیر میں انتم سنسکار

شیلا دیکشت کا جسد خاکی نگم بودھ گھاٹ پر پہنچ چکا ہے جہاں کچھ ہی دیر میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ ان کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے متعدد اہم شخصیات پہنچی ہیں۔ شیلا دیکشت کا انتم سنسکار ریاستی اعزاز کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

Published: 21 Jul 2019, 11:11 AM IST

شیلا دیکشت کا جسد خاکی آخری سفر کے لئے روانہ

کانگریس کے صدر دفتر میں عام لوگوں اور اہم شخصیات کی طرف سے شیلا دیکشت کا آخری دیدار کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کا جسد خاکی آخری سفر کے لئے نگم بودھ گھٹ کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ وہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

Published: 21 Jul 2019, 11:11 AM IST

شیلا دیکشت کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تصویری جھلکیاں

کانگریس ہیڈکوارٹر میں رکھا گیا جسد خاکی، آخری دیدار کا سلسلہ جاری

شیلا دیکشت کا جسد خاکی کانگریس ہیڈکوارٹرز میں آخری دیدار کے لئے رکھا گیا ہے۔ جہاں مختلف اہم رہنما کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیر خارجہ اور دہلی کی وزیر اعلیٰ رہ چکیں بی جے پی کی رہنما سشما سوراج بھی شیل دیکشت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پہنچیں۔ سشما سوارج دہلی کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ تھیں جبکہ دیکشت نے دہلی کی دوسری خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈی پی سی سی کی سربراہ اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کا ہفتہ کے روز دورہ قلب پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ انہوں نے فورٹس ایسکارٹ ہاسپیٹل میں آخری سالس لی۔ ان کی آخری رسومات آج دوپہر تقریباً 2.30 بجے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔

Published: 21 Jul 2019, 11:11 AM IST

شیلا دیکشت کا جسد خاکی کانگریس ہیڈکوارٹر کے لئے روانہ

دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کا جسد خاکی کانگریس کے صدر دفتر کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ جسد خاکی کانگریس ہیڈکوارٹر میں آخری دیدار کے لئے 1.30 بجے تک رکھا جائے گا۔ اس کے بعد شیلا دیکشت اپنے آخری سفر پر روانہ ہوں گی۔

Published: 21 Jul 2019, 11:11 AM IST

شیلا دیکشت کی آخری رسومات آج ادا ہوں گی

دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کی آخری رسومات آج ادا ہوں گی۔ دوپہر تقریباً 2.30 بجے دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ان کا انتم سنسکار ہوگا۔ اس سے پہلے ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے کانگریس کے صدر دفتر پر تقریباً 12.15 بجے رکھا جائے گا۔

Published: 21 Jul 2019, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Jul 2019, 11:11 AM IST