
ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کی بھوانی پور سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنی نزدیکی امیدوار کو 58 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔
مغربی بنگال کی ہائی پروفائل بھوانی پور سیٹ پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ممتا بنرجی اپنی نزدیکی امیدوار بی جے پی کی پرینکا تبرےوالا سے 58 ہزار ووٹوں سے آگے ہو گئی ہیں، جبکہ 21 مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ ممتا بنرجی کو کل 84709 ووٹو حاصل ہوئے ہیں، وہیں پرینکا کو محض 26320 ووٹ ہی حاصل ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس تینوں اسمبلی حلقوں بھوانی پور ، جنگی پور اور شمشیر گنج میں سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ ان تین اسمبلی نشستوں کے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ ریاست کی وزیر اعلیٰ اور بھوانی پور سے ترنمول کی امیدوار ممتا بنرجی جیت کی راہ پر گامزن ہیں۔ وہ (محترمہ بنرجی) 10 ویں راؤنڈ کی گنتی کے بعد اپنی قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار پرینکا ٹبریوال سے 31 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔
دوسری طرف مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی شری جیو وشواس کافی پیچھے چل رہے ہیں۔ برسر اقتدار ترنمول نے مرشد آباد ضلع کے جنگی پور اور شمشیر گنج اسمبلی حلقوں میں بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ ترنمول کے کارکنوں اور حامیوں سڑکوں پر رقص اور گانے گاکر خوشی کا اظہار کرنے لگے ہیں۔
بھوانی پور سیٹ پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سبقت 31 ہزار سے زیادہ کی ہو چکی ہے اور گنتی کے دس مراحل پورے ہو چکے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ممتا بنرجی اپنی نزدیکی بی جے پی کی امیدوار پرینکا تبریوالا سے تقریباً 31500 ووٹوں سے آگے ہیں۔ ممتا بنرجی کی جیت کی جانب گامزن ہونے کے دوران ٹی ایم سی کے کارکنان نے جشن منانا شروع بھی کر دیا ہے۔
مغربی بنگال کی انتہائی اہم بھوانی سیٹ پر جاری گنتی کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنی نزدیکی امیدوار پرینکا تبریوال سے 12435 ووٹوں سے آگے ہو گئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 244 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 25930 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک میں فی الحال کورونا کے 270557 کیسز فعال ہیں اور یہ تعداد گزشتہ 199 دنوں میں سب سے کم ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 33094529 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ 448817 افراد کی جان چلی گئی ہے۔
دریں اثنا، ملک بھر کے 905175348 افراد کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کر چکے ہیں۔
مغربی بنگال کی تین اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جنوبی کولکاتا کی بھوانی پور اسمبلی سیٹ سے امیدوار ہیں۔ ریاست کی وزیر اعلیٰ رہنے کے لیے ممتا بنرجی کا یہ الیکشن جیتنا ضروری ہے۔ اس سال کے شروع میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں انہوں نے نندی گرام سیٹ سے الیکشن لڑا لیکن بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکار کے ہاتھوں انہیں شکست ہوئی تھی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Oct 2021, 9:01 AM IST