قومی خبریں

اہم خبریں: راہل گاندھی نے ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی

راہل گاندھی
راہل گاندھی  ٹوئٹر INCIndia

راہل گاندھی نے ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کے لیے، ہماری پیاری مادر وطن، قدیم، ابدی اور ہمیشہ نئی، ہم اپنی طرف سے قابل احترام خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ہم ان کی خدمت کے لیے خود کو نئے سرے سے تیار کرتے ہیں۔‘‘ یوم آزادی مبارک! جئے ہند۔

Published: 15 Aug 2022, 9:40 AM IST

اشوک گہلوت نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پرچم لہرایا

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔ اشوک گہلوت نے آٹھ سول لائنز میں واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر صبح سات بجے پرچم لہرایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ آفس، وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے افسران اور سیکورٹی اہلکار موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے بڑی چوپڑ میں منعقدہ پرچم لہرانے کے پروگرام میں شرکت کی اور پرچم لہرایا۔ اشوک گہلوت نے یوم آزادی کے موقع پر ریاستی کانگریس کمیٹی میں منعقدہ پرچم لہرانے کے پروگرام میں بھی شرکت کی۔

Published: 15 Aug 2022, 9:40 AM IST

آزادی کے امرت دور کے لیے مودی نے پنچ پران کا منتر دیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آج ملک کو پنچ پران کا منتر دیا اور ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ آج سے شروع ہو رہے 'امرت کال' میں ہمیں ملک کو انسانیت پر مبنی ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے بڑے عزم اور بڑے خوابوں کے ساتھ آگے کا سفر شروع کریں۔

Published: 15 Aug 2022, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Aug 2022, 9:40 AM IST