قومی خبریں

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں لشکر طیبہ کا جنگجو گرفتار: پولیس کا دعویٰ

جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں جمعے کے روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں جمعے کے روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 55 آر آر، سی آر پی ایف کی 182 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کی سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کے روز ضلع پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک جنگجو کو ایک میوہ باغ سے زندہ پکڑ لیا۔

Published: undefined

انہوں نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت شمیم صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن نکلورہ کے بطور کی ہے جو لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ جنگجو کی تحویل سے ایک پستول اور دیگر گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’پلوامہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ شمیم صوف ولد غلام محمد صوفی ساکن نکلورہ پلوامہ نامی ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد ہوا ہے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined