قومی خبریں

نوکری کے بدلے زمین معاملہ: رابڑی اور میسا کو راحت، عدالت نے عبوری ضمانت منظور کی

رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور ہیما یادو کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر اگلی تاریخ تک عبوری ضمانت منظور کر لی

<div class="paragraphs"><p>رابڑی دیوی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رابڑی دیوی، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، آر جے ڈی کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی اور ہیما یادو جمعہ کو ریلوے میں نوکری کے بدلے زمین لینے کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق کیس میں راؤز ایونیو کورٹ میں پیش ہوئیں۔ رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور ہیما یادو کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر اگلی تاریخ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ کیس کی اگلی سماعت 28 فروری کو ہوگی ، جس میں عدالت ملزمان کی باقاعدہ ضمانت پر سماعت کرے گی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ای ڈی سے پوچھا کہ کیا امت کتیال کے علاوہ کسی اور کو بھی اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت کے سوال پر ای ڈی نے کہا کہ صرف امت کتیال کو ہی گرفتار کیا گیا ہے۔امت کتیال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں حاضری لگائی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ عدالت میں  یہ سماعت منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں چل رہی ہے، جو ریلوے میں ملازمت کے بدلے میں زمین حاصل کرنے کے مبینہ گھپلے سے متعلق ہے۔  ای ڈی نے اس معاملہ میں 30 جنوری کو بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پہلے لالو یادو اور پھر تیجسوی یادو سے بھی پوچھ کی تھی۔

Published: undefined

تیجسوی یادو 30 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے پٹنہ کے بینک روڈ پر واقع ای ڈی کے دفتر پہنچے تھے، پوچھ گچھ کے بعد وہ تقریباً 8 بجے ای ڈی کے دفتر سے باہر آئے، انہوں نے اپنے حامیوں کو فتح کا نشان دکھایا، اس دوران حامیوں نے نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران ان کی بہن میسا بھارتی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انصاف ملے گا۔ 

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined