قومی خبریں

لالو، تیجسوی کا رگھونش پرساد کے انتقال پر اظہار تعزیت

آر جے ڈی سپریمو لالو یادو نے ٹوئٹ کیا، ’عزیزم رگھونش بابو! یہ آپ نے کیا کیا؟ میں نے پرسوں ہی آپ سے کہا تھا کہ آپ کہیں نہیں جا رہے ہیں؟ لیکن آپ اتنی دور چلے گئے۔ بے لفظ ہوں۔ بہت یاد آئیں گے‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو سینئر رہنما رگھونش پرساد سنگھ کی موت پر شدید رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت یاد آئیں گے۔ آر جے ڈی سپریمو نے ٹوئٹ کیا، ’عزیزم رگھونش بابو! یہ آپ نے کیا کیا؟ میں نے پرسوں ہی آپ سے کہا تھا کہ آپ کہیں نہیں جا رہے ہیں؟ لیکن آپ اتنی دور چلے گئے۔ بے لفظ ہوں۔ بہت یاد آئیں گے‘۔

Published: undefined

سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے سنگھ کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا،’رگھونش بابو کی انقلابی، سوشلسٹ دھار، آر جے ڈی کے ہر کارکن کے کردار میں ہے۔ ان کی غریبوں کے تئیں تشویش، پالیسی، نظریہ، کام اور طرز زندگی ہمیشہ ہمارے لیے باعث ترغیب رہے گی۔ آر جے ڈی کے مضبوط رکن، تیز طرار سوشلسٹ، عظیم عوامی انقلابی، ہمارے گارجین کی راہ دکھانے والے رگھونش بابو کے سانحۂ موت سے رنجیدہ ہوں‘۔ آپ سبھی آر جے ڈی خاندان کے رہنما، باعث ترغیب و تحریک، آواز تھے۔ آپ کی کمی آر جے ڈی کو ہمیشہ محسوس ہوگی‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’قابل احترام رگھونش بابو! ابھی چند روز قبل تو ایمس میں آپ سے بات ہوئی تھی۔ میرے، جلد صحتیاب ہونے کی بات پر آپ نے کہا تھا کہ جلد باہر آکر ساتھ میں زبردست جدوجہد کریں گے۔ والد گرامی کے جیل جانے کے بعد آپ چند لوگ ہی تو انرجی اور حوصلہ دیتے رہے ہیں‘۔ اچانک چلے گئے آپ اور مجھے تقریباً تنہا کر گئے‘۔ تیجسوی نے ایک ٹوئٹ میں کہا،’ آر جے ڈی کو اپنی محنت اور آئیڈیالوجی کے نقطہ نگاہ سے سیراب کرنے والے ’کردار (عمل) کے دھنی‘ عظیم شخصیت کو سلام‘۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ سابق مرکزی وزیر اور بہار کی اپوزیشن پارٹی (آر جے ڈی) کے سابق مرکزی نائب صدر ڈاکٹر رگھونش پرساد سنگھ کا آج دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز (ایمس) میں علاج کے دوران 74 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے رہنما تیج پرتاپ یادو نے بھی ان کی موت پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا،’ ہمارا سرو سروا ہمارے درمیان نہیں رہا۔ سابق مرکزی وزیر اور آر جے ڈی کے سینئر قائد رگھونش پرساد جی کی موت کی خبر سن کر رنجیدہ ہوں۔ مالک ان کی روح کو سکون دے۔ آپ کا ہم سب کو چھوڑ کر جانا گویا ہمارے سر سے ایک گارجین کا سایہ ہٹنے جیسا محسوس ہو رہا ہے‘۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے سینیئر رہنما سید فیصل علی نے کہا،’ دیہی ترقی کی بے حد قابل تعریف منریگا یوجنا کے معمار، سادگی کی پہنچان ، آر جے ڈی کے سینیئر رہنما رگھونش بابو کے انتقال سے رنجیدہ ہوں۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی سیاست کا ایک چیپٹر ختم ہو گیا۔ پورا آر جے ڈی خاندان ان کے انتقال سے رنجیدہ ہے۔ مالک ان کی روح کو سکون دے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined