قومی خبریں

ووٹ ڈالنے کے بعد لالو خاندان کی اپیل ’بہار میں تبدیلی لانے کے لیے عوام ضرور کریں ووٹنگ‘

لالو خاندان کے تمام ارکان نے بہار کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کے بعد عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں تبدیلی کے لیے ووٹ کریں۔ میسا بھارتی اور روہنی آچاریہ نے روزگار و ترقی پر زور دیا

<div class="paragraphs"><p>ووٹ ڈالنے کے بعد لالو، رابڑی اور تیجسوی یادو / ایکس /&nbsp;<a href="https://x.com/yadavtejashwi">@yadavtejashwi</a></p></div>

ووٹ ڈالنے کے بعد لالو، رابڑی اور تیجسوی یادو / ایکس / @yadavtejashwi

 

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران لالو پرساد یادو کے خاندان نے جمعرات کو ووٹ ڈالنے کے بعد ریاست کے عوام سے تبدیلی کے لیے ووٹ کرنے کی پرزور اپیل کی۔ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ بہار کی عوام اس بار تبدیلی کے لیے تیار ہے اور مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رابڑی دیوی نے کہا، ’’میری سبھی سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ ضرور ڈالیں۔ یہ عوامی حق بھی ہے اور عوامی ذمہ داری بھی۔ میں سبھی ووٹروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ بہار کی تقدیر بدلنے میں ہر شخص اپنا کردار ادا کرے گا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس بار عوام موجودہ حکومت سے ناراض ہیں اور روزگار، تعلیم اور بہتر حکمرانی کے لیے مہاگٹھ بندھن کو موقع دینا چاہتی ہے۔ آر جے ڈی (راشٹریہ جنتا دل) کے رہنما اور مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار تیجسوی یادو نے بھی اپنے والد لالو پرساد، والدہ رابڑی دیوی، اور بہنوں کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے نوجوان بدلے ہوئے حالات چاہتے ہیں اور یہ انتخاب ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

لالو یادو کی بڑی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا، ’’میں سب سے صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ کریں۔ ہمیں کسی عددی کھیل کی فکر نہیں ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ اس بار مہاگٹھ بندھن کی حکومت ضرور بنے گی۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ ’’نوجوان طبقہ روزگار کی کمی سے پریشان ہے اور وہ اب تبدیلی کا عزم لے کر میدان میں ہے۔ یہ نوجوانوں کا انتخاب ہے، جو اپنے مستقبل کے لیے ووٹ دے رہے ہیں۔‘‘ میسا بھارتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’اس بار ووٹنگ سرکاری نوکری اور روزگار کے لیے، اس بار ووٹنگ نئے بہار کے لیے۔‘‘

لالو یادو کی دوسری بیٹی روہنی آچاریہ نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’بدلے گا بہار، بدلے گی سرکار۔ بہار کی باشعور عوام سے درخواست ہے کہ وہ آر جے ڈی مہاگٹھ بندھن اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کریں تاکہ پڑھائی، کمائی، دوائی، سنوائی اور کارروائی والی تیجسوی حکومت قائم ہو سکے۔‘‘

ایک اور پوسٹ میں روہنی نے اس انتخاب کو ’دھرم یُدھ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ عوام کا نتیش حکومت کے خلاف فیصلہ کن معرکہ ہے۔ یہ جنگ سچ کی ہے، اور جیت سچ کی ہی ہوگی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined