قومی خبریں

ترکیے میں زلزلہ کے بعد 6 سالہ بچی کی جان بچانے والی ’لیبراڈور جولی‘ کو اعزاز سے کیا گیا سرفراز

لیبراڈور جولی 6 فروری کو ترکیے اور 7 فروری کو شام میں آئے 7.8 شدت کے زلزلہ میں متاثر ہوئے لوگوں کو بچانے اور راحت فراہم کرنے کے لیے ’آپریشن دوست‘ کا حصہ بنا کر بھیجی گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>لیبراڈور جولی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

لیبراڈور جولی، تصویر سوشل میڈیا

 

نیشنل ڈیزاسٹر ریکشن فورس یعنی این ڈی آر ایف کی 6 سالہ لیبراڈور جولی کو فروری میں زلزلہ متاثرہ ترکیے میں ملبہ کے ڈھیر میں دبی ایک چھوٹی بچی کی جان بچانے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ترکیے میں زلزلہ کے بعد جولی نے دفاعی ٹیم کی بہت مدد کی تھی جس کے بعد اس اسپیشل ڈاگ کی خوب تعریف ہوئی تھی۔

Published: undefined

جولی ترکیے میں دفاعی ٹیم کے طور پر بھیجے گئے این ڈی آر ایف دستہ کا حصہ تھی۔ اسے 6 فروری کو ترکیے اور 7 فروری کو شام میں آئے 7.8 شدت کے زلزلہ میں متاثر ہوئے لوگوں کو بچانے اور راحت فراہم کرنے کے لیے ’آپریشن دوست‘ کا حصہ بنا کر بھیجا گیا تھا۔ جولی کو زلزلہ کے دوران تلاشی و بچاؤ میں اہم کردار نبھانے کے لیے ’ڈائریکٹر جنرلس کمنڈیشن رول‘ سے نوازا گیا ہے۔

Published: undefined

ایک سینئر افسر کے مطابق جولی کو یہ ایوارڈ ایک کثیر منزلہ عمارت کے ملبہ سے 70 گھنٹے سے زیادہ وقت تک پھنسی چھ سالہ بچی بیرین کو سونگھ کر اس کا پتہ لگانے میں نبھائے گئے کردار کے لیے دیا گیا ہے۔ بیرین کو ملبہ سے اس وقت نکالا گیا تھا جب جولی کے ذریعہ اشارہ کیا گیا۔ اشارہ ملنے کے بعد اس کے معاون رومیو اور ایک دیگر لیبراڈور کتے کی مدد سے بیرین کی موجودگی کی تصدیق کی گئی تھی۔ جولی فی الحال کولکاتا واقع این ڈی آر ایف کی دوسری بٹالین کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined