قومی خبریں

کنور شہزاد احمد نے چاندنی محل وارڈ 76 اور اجے کمار جین نے چاندنی چوک وارڈ 74 سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

اجے کمار جین دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے بزنس سیل کے صدر کے طور پر کام کر چکے ہیں جبکہ چاندنی محل سے امیدوار کنور شہزاد احمد نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز طلبہ کی سیاست سے کیا۔

<div class="paragraphs"><p>پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس لیڈر</p></div>

پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس لیڈر

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: چاندنی چوک وارڈ 74 سے کانگریس کے امیدوار اجے کمار جین اور چاندنی محل وارڈ 76 سے کنور شہزاد احمد نے پیر کے روز اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ 30 نومبر کو ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ کاغذات نامزدگی سے قبل اجے کمار جین کو ان کی والدہ کنچن جین نے ماتھے پر تلک لگایا اور منہ میٹھا کرا کر کامیابی کی دعا دی۔ اس کے بعد اجے کمار جین نے چاندنی چوک میں واقع جین لال مندر اور گوری شنکر مندر میں پوجا کی۔ اس کے بعد وہ اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کاغذات نامزدگی داخل کرنے گئے۔

Published: undefined

چاندنی محل وارڈ سے کانگریس امیدوار کنور شہزاد احمد نے جب سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کیا، تو اس وقت کانگریس کے سینئر لیڈر مدیت اگروال، دہلی کانگریس کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج راہل شرما، سابق کونسلر اشوک جین، ضلع کانگریس صدر محمد عثمان، کانگریس لیڈر مرزا جاوید علی اور بلاک صدر راہل موجود تھے۔ اس کے علاوہ چاندنی چوک اور چاندنی محل علاقے کے سینکڑوں سماجی کارکنوں کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی لوگ بھی موجود تھے۔

Published: undefined

اجے کمار جین کسی تعارف کے متحاج نہیں ہیں۔ انہوں نے چاندنی چوک کے علاقے میں پرورش پائی اور اپنی پوری زندگی وہیں گزاری۔ اجے کمار جین چاندنی چوک وارڈ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اپنے ابتدائی دنوں سے سیاست میں سرگرم اجے کمار دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے بزنس سیل کے صدر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق اگر منتخب ہوئے تو وہ ایک نیا چاندنی چوک بنائیں گے۔

Published: undefined

چاندنی محل سے امیدوار کنور شہزاد احمد نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز طلبا کی سیاست سے کیا۔ انہوں نے ذاکر حسین دہلی کالج میں این ایس یو آئی کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ این ایس یو آئی سے ان کا سفر یوتھ کانگریس ہوتا ہوا وارڈ امیدوار تک لے آیا۔ کنور شہزاد احمد دہلی کانگریس کے فعال لیڈر ہیں اور ان کی فعالیت کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے انہیں اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران کنور شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ہر دل عزیز لیڈر راہل گاندھی، دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو اور پارٹی ہائی کمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے چاندنی محل وارڈ 76 سے کانگریس پارٹی کا امیدوار بنایا۔ آپ کا اعتماد اور حمایت میرے لیے تحریک کا باعث ہے۔ میں پوری وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کے لیے کام کروں گا۔

Published: undefined