قومی خبریں

کوٹا میں ایک دن میں دو طلبہ کی خودکشی، جنوری میں 6 اموات

راجستھان کے کوٹا میں ایک ہی دن میں دو طلبہ نے خودکشی کر لی، جنوری کے پہلے 22 دنوں میں ایسے 6 واقعات سامنے آئے ہیں۔ طلبہ پر دباؤ سے متعلق سوالات پھر سرخیوں میں ہیں

<div class="paragraphs"><p>علامتی&nbsp;تصویر / اے آئی</p></div>

علامتی تصویر / اے آئی

 

راجستھان کے تعلیمی مرکز کوٹا میں بدھ کے روز ایک ہی دن میں دو طلبہ نے خودکشی کر لی، جس کے ساتھ ہی جنوری کے پہلے 22 دنوں میں ایسے 6 واقعات ہو چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں ایک 24 سالہ نیٹ کی تیاری کرنے والی طالبہ اشفا شیخ، جو گجرات کے احمدآباد سے تعلق رکھتی تھی اور دوسرا 18 سالہ جے ای ای کا امیدوار تھا جو آسام کے گوہاٹی سے آیا تھا۔

Published: undefined

اشفا شیخ نے اپنے کرائے کے کمرے میں صبح 10 بجے کے قریب پھانسی لگا لی۔ پولیس کے مطابق اشفا کئی بار میڈیکل میں داخلے کی کوشش کر چکی تھی لیکن ناکام رہی تھی۔ اب وہ خود سے پڑھائی کر رہی تھی۔ پولیس کو اس کے کمرے سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا اور اس قدم کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Published: undefined

دو گھنٹے بعد مہاویر نگر علاقے میں آسام کے طالب علم نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں لوہے کے اینگل سے پھانسی لگا لی۔ ضلع انتظامیہ کے رہنما اصولوں کے مطابق ہاسٹل کے کمروں میں خودکشی روکنے کے آلات لگائے گئے تھے لیکن طالب علم نے اینگل استعمال کر کے اپنی جان لے لی۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ جے ای ای امیدوار کو اگلے ہفتے امتحان دینا تھا اور اس کی والدہ اس کی دیکھ بھال کے لیے کوٹا آنے والی تھیں، لیکن اس نے اپنی والدہ کے پہنچنے سے پہلے ہی یہ قدم اٹھا لیا۔

رواں سال کوٹا میں یہ چھٹی خودکشی ہے۔ گزشتہ سال 2024 میں شہر میں طلبہ کی خودکشی کے 17 واقعات سامنے آئے تھے۔ کوٹا میں بڑھتے دباؤ اور طلبہ کی ذہنی صحت کے مسائل پھر سے بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined