قومی خبریں

کولکاتا: نظیر آباد کے ایک گودام میں لگی خوفناک آگ، کم از کم 7 افراد جاں بحق، کئی دیگر زخمی

محکمۂ فائر بریگیڈ کو علی الصبح ہی آگ لگنے کی اطلاع مل گئی تھی۔ گودام ایک تنگ گلی میں ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کی ٹیم کو آگ بجھانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

کولکاتا کے نظیر آباد واقع ایک گودام میں آج خوفناک آگ لگ گئی، جس میں کم از کم 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنھیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گودام کے اندر سے 2 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد سے 20 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

آگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ 26 جنوری کی علی الصبح تقریباً 3 بجے ڈرائی فوڈ گودام میں یہ حادثہ پیش آیا، جس پر قابو پانے کے لیے تقریباً 15 فائر بریگیڈ کی ٹیمیں لگائی گئیں۔ آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے، لیکن جانی و مالی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس گودام میں بنیادی طور پر خشک، پیکٹ بند کھانا اور سافٹ ڈرنکس کی بوتلیں رکھی گئی تھیں۔ محکمۂ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ قریب کے 2 گوداموں تک پھیل گئی اور تقریباً سب کچھ جل کر خاک ہو گیا۔

Published: undefined

محکمۂ فائر بریگیڈ کو علی الصبح ہی آگ لگنے کی اطلاع مل گئی تھی۔ گودام ایک تنگ گلی میں ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کی ٹیم کو آگ بجھانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ لمبی پائپ کے بغیر پانی کی سپلائی نہیں ہو پا رہی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا اور آگ بجھانے میں تاخیر بھی ہوئی۔

Published: undefined

اس درمیان ریاست کے وزیر توانائی اروپ بسواس موقع واردات پر پہنچے اور مہلوکین کے اہل خانہ کو تسلی دی۔ انہوں نے راحتی و بچاؤ مہم کا جائزہ بھی لیا اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’پولیس اور فائر سروس کے افسران آگ بجھانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ آگ بڑی حد تک قابو میں ہے اور فائر فائٹرز عمارت میں داخل ہو چکے ہیں۔ اندر کوئی پھنسا ہے یا نہیں، یہ بعد میں معلوم ہوگا۔ یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے، بلکہ پولیس اور فائر سروس کے افسران کو اپنا کام کرنے دینے کا وقت ہے۔‘‘

Published: undefined

تاہم، یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ گودام میں آگ کیوں لگی۔ خبروں کے مطابق رات کی ڈیوٹی پر موجود ملازمین اندر پھنس گئے تھے، اور معلوم ہوا ہے کہ ان میں 6 ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو گودام میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ گودام باہر سے بند تھا، جس کی وجہ سے اندر موجود لوگ باہر نہیں نکل سکے

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined