قومی خبریں

کسان تحریک: 15 جنوری کو ملک بھر میں ’کسان ادھیکار دیوس‘، کانگریس کرے گی ’راج بھون‘ کا گھیراؤ

سرجے والا نے کہا کہ حکومت سیاہ قانون کو ختم کرنے کی بجائے میٹنگ میٹنگ کھیل رہی ہے۔ ملک کی 73 سالہ تاریخ میں ایسی بے رحم اور ظالم حکومت نہیں بنی، انہوں نے تو انگریزوں کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا / تصویر یو این آئی
کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا / تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کو تھکانے اور جھکانے کی سازش کر رہی ہے اور 40 دن سے میٹنگ میٹنگ کھیل رہی ہے، ملک کی 73 سالہ تاریخ میں اتنی بے رحم اور جابر حکومت کبھی نہیں رہی، انہوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جنوری کو ملک بھر میں کسان حقوق کا دن (کسان ادھیکار دیوس) منایا جائے گا اور تمام ریاستوں میں راج بھون کا گھیراو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی پہلی حکومت ہے جو ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کر کے کہہ رہی ہے کہ سپریم کورٹ چلے جاؤ! ایسی مودی حکومت گدی چھوڑ کر گھر چلی جائے تو اچھا!۔

Published: undefined

سرجے والا نے بیان میں مزید کہا، ’’مودی حکومت سازش کر کے انصاف کا مطالبہ کر رہے ملک کے ان داتا کسانوں کو تھکانے اور جھکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سیاہ قانون کو ختم کرنے کی بجائے 40 دن سے میٹنگ میٹنگ کھیل رہی ہے اور کسانوں کو تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے۔ ملک کی 73 سالہ تاریخ میں ایسی بے رحم اور ظالم حکومت نہیں بنی، جنہوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی اور انگریزوں کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’گزشتہ زائد از 40 دن لاکھوں ان داتا دہلی کی سرحدوں پر سیاہ قوانین کو ختم کرنے کی گہار لگا رہے ہیں۔ ہاڑ کپکپاتی سردی، بارش اور اولوں میں 60 سے زیادہ کسانوں نے دم توڑ دیا۔ ملک کی بدقسمتی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے منہ سے آج تک کسانوں کے تئیں ہمدردی کا ایک لفظ نہیں نکلا۔ صاف ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت 60 کسانوں کی قربانی کے لئے ذمہ دار ہے۔‘‘ سرجے والا نے کہا کہ آئین ہند نے قانون سازی کی ذمہ داری عدالت کو نہیں دی، پارلیمنٹ کو دی ہے، اگر حکومت اپنی ذمہ داری سنبھالنے میں نااہل ہے تو اس حکومت کو ایک منٹ بھی اقتدار میں بنے رہنے کا کوئی حق نہیں۔

Published: undefined

سرجے والا نے کہا، ’’کانگریس صدر سونیا گاندھی نے فیصلہ کیا ہے کہ کسانوں کے حق میں ہر ریاستی صدر دفاتر پر کانگریس پارٹی 15 جنوری کو ’کسان ادھیکار دیوس’ کے طور ایک عوامی تحریک چلائے گی۔ ریلی اور دھرنے کے بعد راج بھون تک جا کر کسان کے تینوں سیاہ قوانین کو ختم کرنے کی گہار لگائی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مودی حکومت ملک کے ان داتا کی تنبیہ کو سمجھے کیونکہ اب ملک کا کسان سیاہ قانون کو ختم کروانے کے لئے ’کرو یا مرو‘ کی راہ پر چل پڑا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined