قومی خبریں

کسان تحریک: سنگھو اور ٹیکری سرحد اب بھی ٹریفک کے لئے بند

ٹریفک پولیس نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’’سنگھو سرحد اب بھی ٹریفک کے لئے دونوں طرف سے بند ہے۔ برائے مہربانی متبادل راستے چنیں۔ ٹریفک کو مکربا چوک اور جی ٹی کرنال روڈ کی طرف سے منتقل کیا گیا ہے۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

نئی دہلی: زراعت سے متعلق تین نئے قانونوں کے خلاف کسانوں کے مظاہرے کے پیش نظر دہلی کو ہریانہ سے جوڑنے والی سنگھو اور ٹیکری سرحد فی الحال بند رہیں گی۔ دہلی ٹریفک پولیس نے منگل کی صبح اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرکے گاڑی ڈرائیوروں سے پریشانی سے بچنے کے لئے ان سرحدوں تک آنے والے راستوں کے بجائے دوسرے راستے اپنانے کی صلاح دی ہے۔

Published: undefined

ٹریفک پولیس نے دہلی اور ہریانہ کے ان سبھی داخل ہونے والے راستوں کے سلسلے میں بھی معلومات دی ہے جو ٹریفک کے لئے کھلے رہیں گے۔ ان میں بڈوسرائے اور جھاٹیکرا پر صرف دوپہیا گاڑیوں کی آمدو رفت کی اجازت دی گئی ہے۔ پولیس کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جھرودا، دھنسا، دورالا، کاپس ہیڑا، رجوری شاہراہ نمبر 8 بجواسن / بجگھیڑٓ، پالم وہار اور ڈونڈا ہیڑا سرحد پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔

Published: undefined

ٹریفک پولیس نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’’سنگھو سرحد اب بھی ٹریفک کے لئے دونوں طرف سے بند ہے۔ برائے مہربانی متبادل راستے چنیں۔ ٹریفک کو مکربا چوک اور جی ٹی کرنال روڈ کی طرف سے منتقل کیا گیا ہے۔ ٹریفک بہت زیادہ ہے۔ برائے مہربانی سگنیچر برج سے روہنی اور روہنی سے سگنیچر برج تک بیرونی رنگ روڈ، جی ٹی کرنال روڈ، این ایچ 44 اور سندھو سرحد تک جانے سے بچیں۔‘‘

Published: undefined

ٹریفک پولسی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا، ’’ٹیکری بارڈر کسی بھی طرح کے ٹریفک کے لئے بند ہے۔ہریانہ جانے اور ہریانہ سے آنے کے لئے جھروڈا، دھنسا، دورلا، جھٹکیرا، بڈو سرائے، کاپس ہیڑا، راجوری این ایچ -8، بجواسن / باجگیرا، پالم وہار اور ڈونڈگیکا کی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ زراعت سے متعلق نئے قانونوں کے خلاف کسانوں کے مظاہرے کی وجہ سے سنگھو اور ٹیکری بارڈر پر ٹریفک متاثر ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو