بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کی جانب سے منعقد کردہ 70ویں مشترکہ مقابلہ جاتی ابتدائی امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبے نے ایک دفعہ پھر زور پکڑ لیا ہے۔ ابتدائی امتحان دوبارہ کرائے جانے کے مطالبہ کو لے کر بڑی تعداد میں بی پی ایس سی امیدواروں نے پیر (17 فروری) کو احتجاجی مارچ نکالا۔ اس احتجاج کی خاص بات یہ تھی کہ بی پی ایس سی طلباء کے ساتھ معروف ٹیچر خان سر بھی موجود تھے۔
Published: undefined
خان سر نے امتحانی عمل میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت سے گیا اور نوادہ کی ٹریجری رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس میں گھوٹالہ ہوا ہے۔ خان سر سیکڑوں طلباء کے ساتھ گردنی باغ احتجاجی مقام پر پہنچے اور دوبارہ امتحان کرانے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ہم دوبارہ امتحان کا انعقاد چاہتے ہیں اور حکومت دوبارہ امتحان (70 ویں بی پی ایس سی) کے لیے منعقد کرے گی۔ ہماری کوئی سیاسی خواہش نہیں ہے۔ دوبارہ امتحان حکومت کے لیے اچھی بات ہے، اس سےت حکومت کو ہی فائدہ ہوگا۔ میں حکومت سے گیا اور نوادہ کی ٹریجری رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
خان سر نے قانونی عمل پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت کے ذریعہ دوبارہ امتحان کرائے جانے کی امید ہے، کیونکہ ہائی کورٹ میں شواہد پیش کیے جا چکے ہیں۔ عدالت کا فیصلہ طلباء کے حق میں ہونے کی امید ہے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے نے زور دے کر کہا کہ ’’یقینی طور پر ابتدائی امتحان میں گھوٹالہ ہوا ہے۔ ہمارے تمام مطالبات جائز ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ حکومت دوبارہ امتحان کرائے گی۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بی پی ایس سی 70 ویں کے ابتدائی امتحان کے نتائج کا اعلان 23 جنوری کو کیا گیا تھا۔ جب کہ امتحان کا انعقاد 13 دسمبر اور 4 جنوری 2025 کو کیا گیا تھا۔ پٹنہ کے باپو امتحانی مراکز پر او ایم آر شیٹ پھاڑنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس مرکز پر 13 دسمبر کو منعقد کردہ امتحان منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کا انعقاد 4 جنوری کو پھر سے کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined