قومی خبریں

عدالت سے خان سر کو ملی بڑی راحت، آئندہ تاریخ تک عبوری تحفظ میں توسیع، مخالف فریق نے لگائے سنگین الزام

عدالت نے فیضل خان اور معاملے سے وابستہ دیگر فریقین کو ’زبردستی کارروائی نہیں‘ کا تحفظ فراہم کرتے ہوئے پولیس کو کسی بھی سخت کارروائی سے فی الحال گریز کرنے کے لیے کہا ہے۔

خان سر / تصویر سوشل میڈیا
خان سر / تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ کے مشہور کوچنگ معاملے میں ٹیچر فیضل خان عرف خان سر کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہفتہ کو پٹنہ سول کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر غور کرتے ہوئے عبوری تحفظ میں اگلی سماعت تک توسیع کر دی۔ اس کے ساتھ ہی ان کی گرفتاری پر لگائی گئی روک بھی برقرار رہے گی۔

Published: undefined

سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے معاملے کی کیس ڈائری عدالت میں پیش کی گئی۔ دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے فریقین کے دلائل سنے اور فی الحال موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے فیضل خان اور معاملے سے وابستہ دیگر فریقین کو ’زبردستی کارروائی نہیں‘ کا تحفظ فراہم کرتے ہوئے پولیس کو کسی بھی سخت کارروائی سے فی الحال گریز کرنے کے لیے کہا ہے۔

Published: undefined

معاملے میں خان سر کے سیکورٹی اہلکاروں کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی۔ اس دوران دونوں فریق کے وکلاء کے درمیان زبردست بحث دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ عدالت نے اس سلسلے میں اپنا حتمی فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب مخالف فریق کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ نرنجن کمار نے پیشگی ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں کئی دلائل پیش کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پورے تنازعہ کی سازش کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اندر رچی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ شکایات کے باوجود اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے معاملے کی غیرجانبدارانہ  اور مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔ فی الحال عدالت کے حکم کے بعد خان سر کو آئندہ سماعت تک راحت مل گئی ہے اور معاملے پر سبھی کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined