قومی خبریں

کیرالہ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر وندنا کے قتل معاملے میں وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو جاری کیا نوٹس

کوٹایم ضلع کے کڈوتھروتھی علاقے کی باشندہ اور اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ڈاکٹر وندنا داس کا کولم ضلع کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

کیرالہ ہائی کورٹ / آئی اے این ایس
کیرالہ ہائی کورٹ / آئی اے این ایس 

کیرالہ کی ایک خاتون ڈاکٹر کے قتل معاملے میں کیرالہ ہائی کورٹ نے آج ریاست کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ دراصل خاتون ڈاکٹر کے قتل کے بعد اس کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے والی عرضی پر 22 مئی کو کیرالہ ہائی کورٹ سماعت کر رہی تھی۔ اس میں اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دراصل کوٹایم ضلع کے کڈوتھروتھی علاقے کی باشندہ اور اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ڈاکٹر وندنا داس کا کولم ضلع کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے لیے معاوضہ کی عرضی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس پر سماعت کے دران عدالت نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی عرضی کو قتل کے بعد شروع کیے گئے از خود نوٹس معاملے کے ساتھ ٹیگ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں علاج کے لیے لائے گئے ایک شخص نے اس کے زخم کی مرہم پٹی کرتے وقت قینچی اور سرجری میں استعمال ہونے والے بلیڈ سے حملہ کر ڈاکٹر وندنا داس کا قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں میں طبی اہلکاروں، میڈیکل انٹرن، طلبا اور ہاؤس سرجن نے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا تھا۔ قتل کی مخالفت میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر ریاستی حکومت سے اسپتالوں کی سیکورتی کے لیے فوری اثر سے نیا قانون لائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined