قومی خبریں

کیرالہ: کوچی یونیورسٹی میں بھگدڑ مچنے سے 4 طلبا کی موت، 60 سے زائد زخمی

یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ بھگدڑ اس وقت مچی جب کنسرٹ کے درمیان اچانک بارش شروع ہو گئی، جمعہ سے شروع ہوئے کنسرٹ میں آج میوزک پروگرام تھا جس میں طلبا کی زبردست بھیڑ شامل ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

کیرالہ کی کوچی یونیورسٹی میں ہفتہ کے روز ایک تقریب کے دوران زوردار بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ کی وجہ سے 4 طلبا کی موت ہو گئی اور کئی درجن طالب علم زخمی بھی ہوئے۔ ریاست کے وزیر صحت وینا جارج نے اس حادثہ کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ حادثہ یونیورسٹی کی سالانہ تقریب کے دوران ہوئی۔ میڈیا کو انھوں نے بتایا کہ ’’کلامسیری میڈیکل کالج میں 4 لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔‘‘

Published: undefined

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت گلوکارہ نکیتا گاندھی اپنا پرفارمنس پیش کر رہی تھیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس حادثہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب اچانک بارش ہونے لگی۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ کنسرٹ جمعہ کے روز شروع ہوا تھا۔ آج بھی کئی پروگرام ہونے تھے۔ آج موسیقی کا پروگرام چل رہا تھا جب بھگدڑ مچی۔ دراصل پڑوسی کالجوں کے طلبا بھی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ بھیڑ بہت زیادہ ہو گئی۔ تقریباً 2000 لوگ اندر چلے گئے اور وہ سیڑھیوں پر دوڑنے لگے۔‘‘

Published: undefined

کوچی نگر نگر کونسلر پرمود نے اس حادثہ کے تعلق سے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ایک ہی دروازہ سے انٹری اور ایگزٹ کے سبب بھگدڑ مچی۔ طالب علم ایک ہی دروازہ سے آنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جو طالب علم سیڑھیوں سے داخل کر رہے تھے وہ پہلے گرے، اور پھر دروازے پر زبردست بھیڑ نے انھیں کچل دیا۔‘‘ میڈیا رپورٹس کے طمابق کیرالہ کے افسروں نے کہا ہے کہ کلامسیری میڈیکل کالج لائے جانے تک دو لڑکوں اور دو لڑکیوں کی موت ہو چکی تھی۔ مزید جانکاری دی گئی کہ اس بھگدڑ میں 60 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ