قومی خبریں

'جہاں جھگی وہاں مکان' اسکیم میں تیزی لائیں: کیجریوال

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اسکیم میں آنے والی کسی بھی پریشانی کو ان کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ ہر پریشانی کو دور کرکے جھگی بستیوں میں رہنے والے کنبوں کو جلد از جلد فلیٹ میں منتقل کیا جاسکے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز جھگی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں کے لئے 'جہاں جھگی وہاں مکان' اسکیم کے تحت تعمیر کیے جانے والے مکانات کے پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی، جس میں انہوں نے مذکورہ اسکیم کے تحت تیار ہونے والے فلیٹوں کے الاٹمنٹ میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اسکیم میں آنے والی کسی بھی پریشانی کو ان کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ ہر پریشانی کو دور کرکے جھگی بستیوں میں رہنے والے کنبوں کو جلد از جلد فلیٹ میں منتقل کیا جاسکے اور وہ عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ جائزہ میٹنگ میں کابینہ کے وزیر ستیندر جین، ڈی یو ایس آئی بی اور ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کے سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں واقع جھگی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں کو فلیٹوں میں منتقل کرکے انہیں باعزت زندگی بسر کرنے کا موقع دینے کے لئے پرعزم ہے۔ دہلی کی حکومت 'جہاں جھگی، وہاں مکان' اسکیم کے تحت جھگی بستیوں میں رہنے والے کنبوں کو دہلی کے مختلف علاقوں میں فلیٹ مہیا کرا رہی ہے۔ اسکیم کے تحت، شہری شیلٹر بورڈ (ڈی یو ایس آئی بی) اور ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کے ذریعے پہلے مرحلے میں 52344 فلیٹ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined