قومی خبریں

کیجریوال بوسٹر ڈوز مفت فراہم کرنے کے لیے نجی اسپتالوں میں انتظامات کریں: انیل چودھری

دہلی کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر پرائیویٹ اسپتالوں کی جیبیں بھرنے کا کام شروع کر رہی ہے، کیونکہ سرکاری اسپتالوں میں بوسٹر خوراک دستیاب نہیں ہوگی۔

دہلی کانگریس کے صدر انیل چودھری / آئی اے این ایس
دہلی کانگریس کے صدر انیل چودھری / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے 10 اپریل سے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کے لیے کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لگانے کی منظوری دی ہے۔ دہلی کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر پرائیویٹ اسپتالوں کی جیبیں بھرنے کا کام شروع کر رہی ہے، کیونکہ سرکاری اسپتالوں میں بوسٹر خوراک دستیاب نہیں ہوگی۔

Published: undefined

ریاستی صدر انیل چودھری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کو دہلی کے لوگوں کو مفت بوسٹر خوراک فراہم کرنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے اور دہلی کے لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہئے، کیونکہ دہلی والوں کی کمر کورونا کی سبا اور بے لگام مہنگائی سے پہلے ہی ٹوٹ چکی ہے، اب دہلی والے بوسٹر خوراک کا اضافی بوجھ برداشت کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ دہلی میں ایک بار پھر کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے، جس پر ریاستی کانگریس صدر انیل چودھری نے کہا کہ ڈی ڈی ایم اے کی رہنما ہدایات کے تحت، کورونا سے متعلق اصولوں کی پیروی میں نرمی کے بعد، گزشتہ 4-5 دن سے کووڈ کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں، جسے کیجریوال حکومت پوری طرح نظر انداز کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کو لوگوں کو کووڈ بوسٹر ڈوز لگانے کی ذمہ داری لیتے ہوئے، تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو ہدایات جاری کرنی چاہئے کہ وہ بوسٹر ڈوز مفت فراہم کریں اور سرکاری ہسپتالوں میں بھی بوسٹر ڈوز کو یقینی بنائیں، کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں پہلی اور دوسری خوراک مفت دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined