قومی خبریں

کیجریوال حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جس نے ’آکسی میٹر تقسیم‘ کا قدم اٹھایا: راگھو چڈھا

کیجریوال حکومت نے ہوم آئسولیشن میں رہنے والے کووڈ کے تمام مریضوں کو آکسیجن کی پیمائش کے لئے آکسی میٹر دے رہی ہے: راگھو چڈھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: عآپ کے ممبر اسمبلی اور قومی ترجمان راگھو چڈھا نے ہفتے کے روز اپنے حلقہ راجیندر نگر علاقے میں ڈسپنسری کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے آکسی میٹر کے تقسیم کے نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت ہوم آئسولیشن میں زیر علاج تمام کووڈ مریضوں کو آکسیجن کی سطح کی جانچ پڑتال کے لئے آکسی میٹر دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جس نے مریضوں کی صحت کی طرف یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔

Published: undefined

رگھو چڈھا نے کہا کہ دہلی میں کووڈ۔ 19 کے زیادہ تر مریض ہلکی علامات کے ساتھ ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ دہلی حکومت آکسیجن کی سطح کی جانچ پڑتال کے لئے ان تمام مریضوں کو آکسی میٹر دے رہی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت، ملک کی واحد حکومت ہے جس نے اس متاثر کن اقدام کو نافذ کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ 19 انفیکشن کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مریض کی آکسیجن کی سطح بہت اچانک نیچے آجاتی ہے۔ آکسی میٹر مشینیں ایک منٹ کے اندر آکسیجن کی سطح کی پیمائش کرتی ہے۔ عآپ حکومت نے ہوم آئسولیشن میں رہنے والے تمام مریضوں کو روزانہ کئی بار آکسیجن کی سطح کی جانچ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

اگر کسی مریض کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی آکسیجن کی سطح کم ہو رہی ہے تو حکومت نے مریضوں کو فوری طور پر حکومت سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایسے معاملات میں عآپ حکومت مریض کو فوری طور پر سلنڈر کے ساتھ آکسی میٹر کنسٹریٹر فراہم کرے گی۔ اگر آکسیجن کی سطح مزید نیچے آجاتی ہے تو عآپ حکومت فوری طور پر مریض کو اسپتال میں داخل کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined