قومی خبریں

کٹھوعہ ایس ایس پی نے شدید گرمی میں کوارنٹائن سنٹر جانے سے بچنے کا لوگوں کو بتایا نسخہ

کٹھوعہ کے ایس ایس پی شیلندر کمار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لوگوں سے کہا ہے کہ برائے مہربانی کٹھوعہ کوارنٹائن سے بچیں یہاں کافی گرمی ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے کٹھوعہ میں کوارنٹائن کیے جانے سے بچیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت کٹھوعہ میں شدید گرمی ہے اس لیے کوارنٹائن سنٹر جانے سے بچنا چاہیے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ضلع کٹھوعہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کا گیٹ وے ہے جس کے پیش نظر دوسری ریاستوں سے از خود آنے والوں کو یونین ٹریٹری میں داخل ہونے کے لئے یہاں کوارنٹائن میں رہنا پڑتا ہے۔ ایس ایس پی شیلندر کمار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لوگوں سے کہا ہے کہ "برائے مہربانی کٹھوعہ کوارنٹائن سے بچیں یہاں کافی گرمی ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔"

Published: undefined

دریں اثنا حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ ہوئے جموں وکشمیر کے مزدوروں، طالب علموں اور دیگر افراد کے لئے آن لائن رجسٹریشن اور ہیلپ لائن نمبرات جاری کیے۔ یہ با ت قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے مہاجر مزدوروں اور دیگر درماندہ افراد کو واپس اپنے اپنے علاقوں کو جانے کی اجازت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined