ابھی زندہ ہیں کم جونگ اُن، کئی ہفتوں بعد سامنے آئی تاناشاہ کی تصویر

شمالی کوریا کے تاناشاہ کی طبیعت بہت خراب تھی اور ان کی موت کی قیاس آرائیاں بھی کی جانے لگی تھیں۔ اسی درمیان ایک تصویر سامنے آئی ہے جو ظاہر کر رہی ہے کہ ابھی کم جونگ اُن کی وفات نہیں ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شمالی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ اُن کی موت کی قیاس آرائیوں پر اب فل اسٹاپ لگ گیا ہے۔ کوریائی میڈیا نے کچھ تصویریں جاری کی ہیں جس سے ایسی خبریں غلط ثابت ہو گئی ہیں کہ بیماری کی وجہ سے کم جونگ کا برین ڈیڈ ہو گیا ہے یا پھر وہ انتقال فرما گئے ہیں۔


تصویروں کے مطابق کم جونگ اُن ایک عوامی پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس تقریب میں وہ چیف گیسٹ بن کر پہنچے ہیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پروگرام حال ہی میں منعقد ہوا اور کم جونگ اُن زندہ ہیں۔

شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا نارتھ کوریا ویب سائٹ نے کم جونگ اُن کی کئی تصویریں شائع کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کم ایک فوڈ فیکٹری کا افتتاح کر رہے ہیں اور لال فیتہ کاٹ رہے ہیں۔ سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری اس تصویر میں کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ بھی نظر آ رہی ہیں۔


اس سے پہلے شمالی کوریا نے کم جونگ اُن کی موت کی خبروں کی تردید کی تھی۔ شمالی کوریا نے بتایا تھا کہ کم جونگ اُن زندہ ہیں اور وہ صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ کم جونگ ان کے لاپتہ ہونے کی خبر سب سے پہلے جنوبی کوریا کی ایک خبر رساں ایجنسی ڈیلی این کے میں شائع ہوئی تھی۔ ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کم جونگ اُن کی طبیعت خراب ہے اور ان کا آپریشن چل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ غائب ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 May 2020, 12:11 PM