قومی خبریں

کشمیری عوام ’ایمزون‘ اور ’فلپ کارٹ‘ کی فیسٹول سیلز سے مستفید ہونے سے محروم

ایمزون کی طرف سے ‘گریٹ انڈین فیسٹول’ ماہ رواں کی 29 تاریخ کی نصف شب سے شروع ہوگا جبکہ فلپ کارٹ کا ‘بگ بلین ڈیئز’ نامی فیسٹیول بھی اسی وقت کے دوران شروع ہوگا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں مواصلاتی نظام پر جاری مکمل پابندی کے باعث اہلیان وادی امسال ماہ رواں کے اواخر میں شروع ہونے والے 'ایمزون' اور 'فلپ کارٹ' کی ای کامرس سیلوں سے مستفید ہونے سے محروم رہیں گے۔ بتادیں کہ ایمزون کی طرف سے 'گریٹ انڈین فیسٹول' ماہ رواں کی 29 تاریخ کی نصف شب شروع ہوگا جبکہ فلپ کارٹ کا 'بگ بلین ڈیئز' نامی فیسٹیول بھی اسی وقت کے دوران شروع ہوگا۔

Published: undefined

مواصلاتی نظام پر جاری پابندی پر اظہار مایوسی و رنج کرتے ہوئے اہلیان وادی نے کہا کہ انٹرنیٹ پر جاری پابندی کی وجہ سے وہ ان ای کامرس سائٹوں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔ ٹینگہ پورہ سری نگر سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد نامی ایک شہری نے یو این آئی کو بتایا کہ مرکز ایک طرف ریاست کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کے دعوے کرتا ہے جبکہ دوسری طرف یہاں مواصلاتی نظام کو معطل کر رکھا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے 'ایمزون' اور 'فلپ کارٹ' کی طرف سے منعقد ہونے والے ای کامرس فیسٹویلز کے حوالے سے کہا: 'میں نے ماضی میں ان کی پیشکشوں سے کافی فائدہ اٹھایا، میں نے کئی اہم چیزیں انتہائی رعایتی قیمتوں میں خریدی لیکن امسال ہم ان سے فائدہ اٹھانے سے معذور ہیں کیونکہ یہاں انٹرنیٹ پر لگاتار پابندی عائد ہے'۔ وادی کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی ان ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مواصلاتی نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مواصلاتی نظام پر جاری پابندی سے لوگوں خاص طور پرطلباء اور تجارت پیشہ لوگوں کے مشکلات دو چند ہوگئے ہیں۔ بتادیں کہ وادی میں پانچ اگست سے مواصلاتی نطام لگاتار معطل ہے جس کے باعث جملہ شعبہ ہائے حیات بسے وابستہ لوگوں کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی خدمات پر عائد پابندی کی وجہ سے مواصلاتی کمپنیوں، فیکٹریوں، کارخانوں، نجی بنکوں، ای بزنس کمپنیوں اور دکانوں پر کام کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں ملازمین جن میں سے بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے، اپنے معمول کے کام سے محروم ہوگئے ہیں اور گھروں میں بیٹھ کر اپنے اہل خانہ کے لئے باعث فکر مندی بن گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined