قومی خبریں

کشمیری پنڈت اجلاس میں نہ بلائے جانے پر ناراض، جموں میں احتجاج

کشمیری مہاجر پنڈتوں کی شکایت ہے کہ ان کو اس اہم اجلاس میں کیوں نظر انداز کیا گیا اور دعوت نہ دیے جانے پر جموں میں پریس کلب کے باہر کشمیری پنڈتوں نے علامتی احتجاج درج کیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کے تعلق سے کشمیر کی اہم سیاسی شخصیات کےساتھ ایک میٹنگ کی لیکن کشمیری پنڈتوں کا دعوی ہے کہ ان کے کسی نمائندہ کو اس اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو نہیں کیا گیا۔ بی جےپی نےجب بھی کشمیر اور کشمیریوں کی بات کی ہےتو انہوں نے کشمیری پنڈتوں کا مسئلہ ضرور اٹھایا ہے۔ واضح رہے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد کشمیری رہنماؤں کےساتھ دو سال بعد یہ پہلی میٹنگ ہے۔

Published: undefined

کشمیری مہاجر پنڈتوں کی شکایت ہے کہ ان کو اس اہم اجلاس میں کیوں نظر انداز کیا گیا اور خبروں کے مطابق دعوت نہ دیے جانے پر جمو ں میں پریس کلب کے باہر کشمیری پنڈتوں نے علامتی احتجاج درج کیا۔احتجاج کرنےوالوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرہ بازی بھی کر رہے تھے۔
اس موقع پر سنجے گنجو نامی ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے اور آج بھی جو اہم میٹنگ بلائی گئی اس میں ہمارے نمائندے کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ احتجاج میٹنگ سے پہلے ہوا تھا تو اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ 'آج کشمیر پر اہم میٹنگ ہو رہی ہے لیکن ہمارے کسی بھی نمائندے کو اس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی'۔موصوف نے مطالبہ کیا تھا کہ کشمیری پنڈتوں کے ریاستی قانون سازیہ میں چار نمائندے اور پارلیمنٹ میں دو نمائندے ہونے چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پر ہونے والی اس بات چیت میں ہمارے مستقل باز آباد کاری کی بات بھی ہونی چاہئے۔ایک اور احتجاجی نے کہا تھاکہ کشمیری پنڈتوں کو گذشتہ تیس برسوں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کا اپنا حق ملنا چاہئے۔

(یو این آئی کے انپٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined