قومی خبریں

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

ای ڈی کی گرفتاری اور کارروائی کے خلاف جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ میں اگلی سماعت 6 مئی کو ہوگی۔ سماعت کے بعد عدالت نے ای ڈی کو نوٹس کو جاری کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ہیمنت سورین /  تصویر: آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ ہائی کورٹ نے گزشتہ 2 ماہ سے گرفتاری کے خلاف ان کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے، جس پر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو اپنا فیصلہ دینے پر غور کرنے کے لیے کہا ہے۔اب اس معاملے کی اگلی سماعت 6 مئی کو ہوگی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہیمنت سورین نے اپنی گرفتاری کے بعد جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست پر 28 فروری کو سماعت مکمل کرنے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس ایس چندر شیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو ابھی تک محفو ظ ہے یعنی عدالت نے ابھی تک اس پرفیصلہ نہیں دیا ہے۔

Published: undefined

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سورین کو 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔ سورین نے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، لیکن جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے ہیمنت سورین کو پہلے جھارکھنڈ ہائی کورٹ جانے کے لیے کہا تھا۔ اس پورے معاملے میں کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کا غلط اور سیاسی طور پر استعمال کر رہی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی آبکاری پالیسی سے متعلق ایک معاملے میں گرفتاری اور ہیمنت سورین کی گرفتاری لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined