عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی (فائل)، تصویر آئی اے این ایس
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک بھر میں غم کی لہر ہے۔ اس دوران جہاں ایک طرف ہر کوئی متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے وہیں کچھ ریاستوں سے مبینہ طور پر کشمیری طلبا اور تاجروں کو دھمکی دیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ ان واقعات نے جموں و کشمیر کے رہنماؤں کو فکرمندی میں ڈال دیا ہے۔ رہنماؤں نے اس سلسلے میں مرکز اور دیگر ریاستی حکومتوں سے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت ان ریاستوں کی حکومتوں سے رابطہ میں ہے جہاں سے ایسے واقعات کی خبر آئی ہے۔
عمر عبداللہ نے اس معاملے پر ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’میں خود بھی ان سبھی ریاستوں کے وزیر اعلیٰ سے رابطہ میں ہوں اور ان سے گزارش کی ہے کہ وہ کشمیری طلبا اور تاجروں کے تحفظ کو لے کر خصوصی مستعدی برتیں۔‘‘
Published: undefined
عمر عبداللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کے بجائے کچھ لوگ نفرت کا ماحول بنا رہے ہیں، جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پر یہ گزری ہے، ان کے تئیں میری ہمدردی ہے۔ شاید ہی کوئی ایسا علاقہ ہے جس میں لوگ باہر نہ آئے ہوں۔ سب نے اس شرمناک واقعہ کی مذمت کی ہے۔ مہربانی کرکے کشمیریوں کو دشمن مت سمجھئے، ہم دشمن نہیں ہیں۔ ہم نے بھگتا ہے 35 سالوں میں۔ جموں و کشمیر کے لوگ امن کے دشمن نہیں ہیں۔ یہ ہماری مرضی سے نہیں ہوا۔ ہمیں ان سب سے نکلنا ہوگا۔
Published: undefined
عمر عبداللہ نے مزید کہا، ’’آگے اس طرح کے حادثے نہ ہوں، اس کی سیکوریٹی کی جن کی ذمہ داری ہے، انہیں اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ ہم کندھے سے کندھا ملانے کو تیار ہیں۔ حکومت ہند نے کچھ قدم اٹھائے ہیں اور یہ اچھی بات ہے، آگے دیکھئے کیا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
وہیں دوسری طرف پی ڈی پی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس معاملے کو لے کر مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے فون پر بات کی ہے۔
Published: undefined
محبوبہ مفتی نے لکھا، ’’میں نے وزیر داخلہ امیت شاہ جی سے بات کی، انہیں پہلگام دہشت گردانہ حملے کو لے کر اپنی گہری تعیزت کا اظہار کیا اور متاثرین کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے متحد ہونے کی بات کہی۔ ساتھ ہی ملک میں مختلف حصوں میں کشمیری طلبا اور تاجروں کو کھل کر دی جا رہی دھمکیوں پر بھی بات کی۔ ان سے فوری مداخلت کرکے ان واقعات پر روک لگانے اور کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی کرنے کی اپیل کی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined