قومی خبریں

کشمیر: آئینی حیثیت کی بازیابی کے لئے قانونی جنگ جاری رکھیں گے، اکبر لون کا اعلان

اکبر لون نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو جو حقوق آئین ہند کے تحت ملے تھے وہ موجودہ سخت گیر مزکزی حکومت نے ہم سے چھین لئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے کہا ہے کہ ہم جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کی بازیابی کے لئے عدالت عظمیٰ میں قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ پرامید ہیں کہ آئین کی بالادستی قائم ہے اور ہمیں ایک دن انصاف ضرور ملے گا۔

Published: undefined

موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں منگل کے روز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بازیابی کے لئے ہم قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔ سابق ریاست جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کی وحدت، شناخت، اجتماعیت اور اپنے جھنڈے اور آئین کی بازیابی کے لئے عوام اپنے ارادوں پر قائم ہے'۔

Published: undefined

موصوف رکن پارلیمان نے کہا کہ ہمارا کیس عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے اور اس سلسلے میں کشمیری، ڈوگرہ اور لداخی عوام کو امید ہے کہ انہیں اپنے آئینی حقوق واپس مل جائیں گے اور ان کے ساتھ ضرور انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو جو حقوق آئین ہند کے تحت ملے تھے وہ موجودہ سخت گیر مزکزی حکومت نے ہم سے چھین لئے ہیں۔

Published: undefined

ایڈوکیٹ لون نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو سیاسی لیڈر گھروں یا جیل خانوں میں بند ہیں ان کو بہت جلد رہا کیا جائے گا اور پارٹی کے جو لیڈران نظر بند ہیں جو دہائیوں تک رکن اسمبلی یا ایم ایل سی رہے ہیں، کی نظر بندی بھی جلد ختم کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined