قومی خبریں

کشمیر: میڈیا اداروں کی انٹرنیٹ خدمات بحالی کے بعد دوبارہ معطل

وادی کشمیر میں نجی دفاتر میں براڈ بینڈ خدمات بحال کی جا رہی ہیں تاہم مطلوب حلف نامہ جمع کرنے کے باوجود میڈیا اداروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کچھ گھنٹوں کی بحالی کے بعد ایک بار پھر منقطع کر دی گئیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیر میں اگرچہ نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس کی طرف سے مختلف نجی دفاتر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات بحال کی جارہی ہیں تاہم میڈیا اداروں میں، مطلوب حلف نامہ جمع کرنے کے باوصف بھی، ان خدمات کو کچھ گھنٹوں کی بحالی کے بعد ایک بار پھر منقطع کیا گیا۔

Published: undefined

ادھر ایک نجی انٹرنیٹ سروس پروائیڈر نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ارسال شدہ اُس فہرست جس میں ان اداروں کے نام درج ہیں جنہیں انٹرنیٹ سروس بحال کرنی ہے، میں میڈیا ادارے شامل نہیں ہیں جس کے پیش نظر میڈیا اداروں کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات ایک بار پھر منقطع کرنا پڑیں۔

Published: undefined

بتادیں کہ انتظامیہ نے وادی میں حالیہ دنوں ٹو جی رفتار والی انٹرنیٹ خدمات اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تاہم برڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کو ایک حلف نامہ پیش کرنے کے ساتھ مشروط رکھا گیا ہے۔ صارفین کو حلف نامے میں یہ بات لکھ کر دینا پڑتا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو کسی بھی وقت مواد تک رسائی دی جائے گی اور وی پی این کے ذریعے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

ایک نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر سے یو این آئی اردو کو معلوم ہوا کہ حکومت کی طرف سے ارسال شدہ اس فہرست جس میں ان اداروں کے نام درج ہیں جنہیں انٹرنیٹ سروس بحال کرنی ہے، میں میڈیا ادارے شامل نہیں ہیں جس کے پیش نظر میڈیا اداروں کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات ایک بار پھر منقطع کرنا پڑیں۔

انٹرنیٹ فراہم کرنے والی اس کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ارسال شدہ فہرست میں میڈیا ادارے درج نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان اداروں میں حکومت کی طرف سے احکامات حاصل ہونے تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن اداروں کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال کی جاتی ہے ان کی فہرست ہر شام سیکورٹی ایجنسیوں کو ارسال کی جاتی ہے۔

Published: undefined

ادھر صحافیوں کا کہنا ہے کہ وادی میں فی الوقت صرف میڈیا ادارے ہی براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں جبکہ باقی ماندہ نجی ادارے اس سہولیت سے بہرہ ور ہورہے ہیں۔ بتادیں کہ نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس نے گزشتہ روز سری نگر میں قائم میڈیا اداروں میں محدود و مشروط انٹرنیٹ خدمات بحال کرنا شروع کردی تھیں۔ تاہم جن میڈیا اداروں کی انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی تھیں انہوں نے لکھ کر دیا تھا ان کی جانب سے انٹرنیٹ کا غلط استعمال نہیں ہوگا نیز ضرورت پڑنے پر سیکورٹی ایجنسیوں کو ادارے کے تمام مواد تک رسائی دی جائے گی۔

Published: undefined

جموں وکشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے 25 جنوری کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں وادی میں ٹو جی موبائیل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات کی بحالی کا اعلان کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صارفین کو وائٹ لسٹڈ ویب سائٹس تک ہی رسائی ممکن ہوگی اور وادی میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر پابندی مسلسل عائد رہے گی۔

وادی میں انٹرنیٹ خدمات پر جاری پابندی سے جہاں تجارت کو کروڑوں روپے کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا وہیں تعلیمی شعبے کو بھی نا قابل تلافی نقصان کا سامنا ہے۔ براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کی مسلسل معطلی کے باعث صحافیوں کو گوناگوں مشکلات و مسائل درپیش ہیں۔ صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ کام کاج کی انجام دہی کے لئے محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے ایک چھوٹے کمرے میں قائم میڈیا سینٹر کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined