قومی خبریں

کشمیر: شوپیاں میں ملی ٹنٹوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک بھی آس پاس کے علاقوں میں تعینات کی گئی ہے۔

سیکورٹی فورس، علامتی تصویر یو این آئی
سیکورٹی فورس، علامتی تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد حفاظتی عملے نے بدھوار اعلیٰ الصبح جونہی گاوں کو محاصرے میں لیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹنٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کئی منٹوں تک شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ’فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دیئے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک کو بھی آس پاس کے علاقوں میں تعینات کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined