قومی خبریں

کشمیر: کولگام میں تصادم، حزب المجاہدین سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھانڈے پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ مارا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھانڈے پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔

Published: undefined

کشمیر زون پولیس نے اس انکاؤنٹر کے بارے میں تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کولگام انکاؤنٹر میں کالعدم ملی ٹینٹ تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے کولگام کے کھانڈے پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع