قومی خبریں

کرناٹک ایم ایل سی انتخاب: بی جے پی نے یدی یورپا کو دیا جھٹکا، بڑے الٹ پھیر کا اندیشہ

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کی تمام کوششوں کے باوجود بی جے پی نے ان کے بیٹے وجیندر کو امیدوار نہیں بنایا ہے، ایسے میں یدی یورپا کی ناراضگی کی خبریں باہر آنے لگی ہیں۔

بی ایس یدی یورپا، تصویر آئی اے این ایس
بی ایس یدی یورپا، تصویر آئی اے این ایس 

کرناٹک میں قانون ساز کونسل کے آئندہ دو سالہ انتخاب کے لیے منگل کو بی جے پی نے اپنے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست کو سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے لیے ایک بڑے جھٹکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ان کی تمام کوششوں کے باوجود بی جے پی نے ان کے بیٹے وجیندر کو امیدوار نہیں بنایا ہے۔ ایسے میں یدی یورپا کی ناراضگی کی خبریں باہر آنے لگی ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور دفتر انچارج ارون سنگھ نے امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے کرناٹک سے قانون ساز کونسل کے آئندہ دو سالہ انتخاب کے لیے لکشمن سنگپا سوادی، چلوادی نارائن سوامی، ہیم لتا نایک اور ایس کیشو پرساد کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ بی جے پی نے کرناٹک قانون ساز کونسل کے ٹیچر انتخابی حلقہ سے ہونے والے دو سالہ انتخاب کے لیے بسوراج ہوراٹی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

اراکین اسمبلی کے ذریعہ منتخب کرناٹک قانون ساز کونسل کے 7 اراکین کی مدت کار 14 جون 2022 کو ختم ہو رہی ہے۔ ان سیٹوں پر انتخاب کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 24 مئی یعنی آج ہی ہے۔ ان ساتوں سیٹوں پر 3 جون کو انتخاب ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک قانون ساز کونسل کے لیے دو گریجویٹ اور دو ٹریچر انتخابی حلقہ میں بھی دو سالہ انتخاب ہونا ہے۔ ان چاروں سیٹوں کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 26 مئی ہے اور ان پر 13 جون کو انتخاب ہونا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined