قومی خبریں

کرناٹک: لاک ڈاؤن میں کیوں لگا مذہبی میلہ، کیسے پہنچ گئی اتنی بھیڑ؟

ہندوستان میں تیسرا لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لیکن کرناٹک کے رام نگر میں ایک مذہبی میلہ کا انعقاد ہوا جہاں سوشل ڈسٹنسنگ کی دھجیاں اڑا گئیں۔ معاملہ طول پکڑنے کے بعد انتظامیہ نے ایک افسر کو معطل کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پورے ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے سبھی طرح کے مال، سنیما ہال اور مذہبی مقامات بند ہیں۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا جا سکے۔ لیکن کرناٹک کے رام نگر واقع کولاگونڈن ہلی گاؤں مین جمعرات کو ایک مذہبی میلہ کا انعقاد ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ اس درمیان سوشل ڈسٹنسنگ کی پوری طرح سے دھجیاں اڑا دی گئیں۔

Published: 15 May 2020, 7:11 PM IST

خبروں کے مطابق مذہبی انعقاد میں حصہ لینے والے سبھی لوگ پنچایت وکاس افسر سے اجازت لے کر پروگرام میں شامل ہوئے تھے۔ اس مذہبی انعقاد میں اتنے لوگ اکٹھا ہو گئے کہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا مشکل ہو گیا۔ ہنگامہ بڑھنے کے بعد لوگوں کو شمولیت کی اجازت دینے والے افسر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس مذہبی انعقاد میں سوشل ڈسٹنسنگ کی دھجیاں اڑنے کے بعد کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے کہا کہ میلہ کے انعقاد کے لیے ذمہ دار شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس طرح کا انعقاد نہیں ہونا چاہیے تھا۔

Published: 15 May 2020, 7:11 PM IST

قابل ذکر ہے کہ مذہبی انعقاد کی وجہ سے سوشل ڈسٹنسنگ کی دھجیاں اڑانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے مدھیہ پردیش کے ساگر میں جین سنت کےا ستقبال کے لیے بھی لوگوں کی ایسی ہی بھیڑ امنڈ پڑی تھی۔ اس کے علاوہ بھی کئی سیاسی لیڈروں کے ذریعہ ایسی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑیں۔ ان سب پر ہنگامہ ہونے کے باوجود لوگ سبق حاصل نہیں کر رہے۔ کرناٹک میں جو لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اس کے بعد لوگ یدی یورپا حکومت سے لگاتار یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر لاک ڈاؤن میں مذہبی میلہ کا انعقاد کیوں ہوا اور وہاں بھیڑ کیسے جمع ہو گئی؟

Published: 15 May 2020, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 May 2020, 7:11 PM IST