قومی خبریں

کرناٹک انتخاب: شگاؤں میں سہ رخی مقابلہ نے مشکل کی وزیر اعلیٰ بومئی کی راہ، کانگریس کے داؤ سے بی جے پی پریشان!

بومئی کے پاس واحد فائدے والی بات یہ ہے کہ وہ اس قدر بڑے پیمانے پر انتخابی تشہیر میں شامل رہے کہ اگر بی جے پی برسراقتدار ہوتی ہے تو وہ پھر سے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

بسوراج بومئی، تصویر آئی اے این ایس
بسوراج بومئی، تصویر آئی اے این ایس 

کرناٹک اسمبلی انتخاب میں وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بسوراج بومئی اپنے قلعہ شگاؤں میں سہ رخی مقابلے میں پھنس گئے ہیں۔ شگاؤں سے لگاتار تین مرتبہ جیت چکے بومئی سے سیٹ ہتھیانے کے لیے کانگریس نے پٹھان یاسر احمد خان کو میدان میں اتارا ہے۔ وہیں کاروباری سے لیڈر بنے پنچم سالی لنگایت طبقہ کے ششی دھر یلیگر جے ڈی ایس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

یلیگر جنتا دل کے امیدوار سے زیادہ انتخابی حلقہ میں ایک اہم چہرہ ہیں اور پنچم سالی لنگایت طبقہ میں ان کی گہری جڑیں ہیں، جو ایک طاقتور لنگایت گروپ ہے۔ وہیں علاقہ میں تقریباً 50 ہزار مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے پھر سے انتخابی حلقہ میں ایک مسلم کو میدان میں اتار کر بومئی کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے گزشتہ انتخاب میں سید عظیم پیر قادری کو میدان میں اتارا تھا اور وہ بومئی سے ہار گئے تھے۔ اس لیے اب چہرہ بدل دیا گیا ہے اور پٹھان یاسر احمد خان کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ کانگریس امید کر رہی ہے کہ لنگایت ووٹ بومئی اور یلیگر کے درمیان تقسیم ہو جائیں گے اور مسلم کانگریس امیدوار کے لیے بڑے پیمانے پر ووٹ کریں گے۔ کانگریس لیڈروں کا ماننا ہے کہ مسلم ووٹ پوری طرح سے پارٹی کو مل رہے ہیں اور لنگایت ووٹ تقسیم ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

ایسے ماحول میں جہاں بومئی دیگر انتخابی حلقوں کا دورہ کر رہے ہیں، ان کی بیوی چینمّا اور بیٹے بھرت بھی ان کی طرف سے تشہیر کرتے نظر آئے ہیں۔ کانگریس کے ساتھ خاموش حمایت کے الزامات پر بھرت نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، یہ ایک مضحکہ خیز سوال ہے۔ ہم ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور میرے والد وزیر اعلیٰ رہنے سے پہلے بھی انتخابی حلقہ میں بہت مقبول رہے ہیں اور وہ اب بھی مقامی لوگوں کے درمیان مقبول ہیں۔ اس لیے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ بڑے فرق سے آسانی سے سیٹ جیت رہے ہیں۔

Published: undefined

2018 کے اسمبلی انتخابات میں بومئی نے سید عظیم پیر قادری کو 8765 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔ بومئی کو 83368 ووٹ ملے، اور قادری کو 74603 ووٹ ملے۔ جے ڈی ایس کے امیدوار اشوک بیوینامار کو 1353 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار سومنا کو 7203 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ اس انتخاب میں کانگریس کے پاس پٹھان یاسر احمد خان کی شکل میں ایک نیا چہرہ ہے، جبکہ جے ڈی ایس امیدوار ششی دھر یلیگر انتخابی حلقہ میں بہت مقبول ہیں۔

Published: undefined

بومئی کے پاس واحد فائدے والی بات یہ ہے کہ وہ اس قدر بڑے پیمانے پر انتخابی تشہیر میں شامل رہے کہ اگر بی جے پی برسراقتدار ہوتی ہے تو وہ پھر سے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ اگر ایسا ووٹرس کے ساتھ دکھائی دیتا ہے تو بومئی اچھی اکثریت سے جیتیں گے۔ حالانکہ مسلم ووٹ بینک اور لنگایت ووٹوں میں تقسیم بومئی کے لیے نقصاندہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

جگدیش شیٹار کے ارد گرد کانگریس نے جو ماحول تیار کیا ہے، بومئی خیمے کے لیے فکر انگیز ہے۔ لنگایت طبقہ کے درمیان ایک جذبہ ہے کہ بومئی نے شیٹار کو پارٹی سے باہر کرنے کے لیے بی ایل سنتوش اور پرہلاد جوشی سمیت بی جے پی میں برہمن لابی کے لیے کردار نبھایا ہے۔ اگر یہ لوگ بی جے پی سے پیچھے ہٹتے ہیں تو بومئی کے لیے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined