قومی خبریں

کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر دھرو نارائن کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

دھرو نارائن نے 1983 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور 1986 میں این ایس یو آئی کی بنگلورو یونٹ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر دھرو نارائن / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر دھرو نارائن / آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

میسور: کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر، سابق رکن پارلیمنٹ اور سینئر دلت لیڈر آر دھرو نارائن کا ہفتہ کو میسور میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 61 برس تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دھرو نرائن کو صبح 6.30 بجے دل کا دورہ پڑا اور وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ اسپتال کے لیے روانہ ہوئے۔ تاہم، راستے میں ان کی حالت انتہائی نازک ہو گئی اور اسپتال پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

Published: undefined

دھرو نارائن نے 1983 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور 1986 میں این ایس یو آئی کی بنگلورو یونٹ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے دو بار چامراج نگر پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کولیگل اور سانتے مرالی حلقوں سے بھی کانگریس رکن اسمبلی کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

کانگریس کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ننجن گوڑ کے ریزرو حلقہ سے انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہے تھے۔ ان کے احترام کے طور پر کانگریس نے رام نگر اور داونگیرے اضلاع میں ’پرجا دھوانی یاترا‘ کو منسوخ کر دیا ہے۔ کے پی سی سی کے کارگزار صدر ستیش جارکی ہولی نے اپنے ساتھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

دھرو نارائن کے انتقال پر وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دھرو نرائن کے انتقال سے غمزدہ ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان کی روح کو سکون حاصل ہو۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے لیے قوت برداشت کی دعا کرتا ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined