زمین کے عوض نوکری معاملہ: ای ڈی کی چھاپہ ماری کے بعد اب سی بی آئی نے تیجسوی یادو کو کیا طلب

زمین کے عوض نوکری معاملہ میمں اس سے قبل 4 فروری کو بھی سی بی آئی کی جانب سے پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو</p></div>

تیجسوی یادو

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے اہل خانہ کے خلاف تفتیشی ایجنسیوں کی کارروائیوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ گزشتہ روز جہاں ای ڈی نے لالو یادو کے اہل خانہ اور قریبی افراد کے متعدد ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی، وہیں اب بہار کے نائب وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو اسی معاملہ میں سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے لئے طلب کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ زمین کے عوض نوکری کے مبینہ گھوٹالہ کے سلسلہ میں سی بی آئی نے تیجسوی یادو کو سی بی آئی نے اس سے پہلے 4 فروری کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ اس معاملہ میں ای ڈی نے جمعہ کو دہلی اور پٹنہ سمیت تقریباً 15 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ لالو یادو کی بیٹیوں اور تیجسوی یادو کے گھروں کے علاوہ دیگر آر جے ڈی لیڈروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔


دریں اثنا، لال پرساد یادو نے تفتیشی ایجنسیوں کے کارروائی پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی گری ہوئی سیاست قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ہم نے ایمرجنسی کا سیاہ دور بھی دیکھا ہے۔ ہم نے اس وقت بھی لڑائی لڑی تھی۔ بے بنیاد اور بدلے کی نیت سے درج کئے گئے معاملوں میں میری بیٹیوں، ننہے منے نواسوں اور حاملہ بہو کو بھاجپائی ای ڈی نے 15 گھنٹے تک بیٹھا کر رکھا۔ کیا بی جے پی اتنی نچلی سطح پر اتر کر ہم سے سیاسی لڑائی لڑے گی؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔