سائبر فراڈ / آئی اے این ایس
کرناٹک پولیس نے مالی دھوکہ دہی اور سائبر فراڈ کے الزام میں ایکسس بینک کے ایک ریلیشن شپ منیجر اور تین دیگر کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ ریلیشن شپ منیجر نے بنگلورو کی کمپنی ڈریم پلگ پیٹیک سالوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ کو 12 کروڑ روپے کا چونا لگایا۔ ملزمین میں ریلیشن شپ منیجر ویبھو پتھادیا (29 سال)، بینکنگ ایجنٹ نیہا بین وپل بھائی، انشورنس ایجنٹ اور ویبھو کے ساتھی شیلیش کا نام ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک کمیشن ایجنٹ شبھم بھی شامل بتایا جاتا ہے۔ ڈریم پلگ کے ایگزیکٹیو نرسمہا وسنت شاستری کی شکایت کے بعد پولیس نے ملزمین کے خلاف یہ کارروائی کی۔
Published: undefined
12 نومبر کو ڈریم پلگ کے افسروں نے جب دیکھا کہ کچھ مشتبہ ٹرانزیکشن کمپنی کے اکاؤنٹ سے کیے گئے ہیں تب انہوں نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی۔ جانچ میں انکشاف ہوا کہ ایکسس بینک کے دو کھاتوں سے 12.2 کروڑ روپے نکالے گئے ہیں۔ یہ ٹرانزیکشن 29 اکتوبر سے 11 نومبر کے درمیان ہوئے تھے۔ ملزمین نے ڈریم پلگ کے کھاتوں میں کچھ تبدیلی کرکے ان کا ایکسس لے لیا تھا۔ ملزمین نے جعلی سائن بنا کر کمپنی کے بورڈ کی تجویز بھی تیار کر دی تھی جس میں ای میل آئی ڈی اور رجسٹرڈ موبائل نمبر بدلنے کو کہا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ ایکسس بینک کی طرف سے بھی منظور ہو گیا۔
اس کے بعد ملزمین نے او ٹی پی کے ذریعہ 37 ٹرانزیکشن کیے۔ ڈریم پلگ نے کہا کہ انکلیشور اور ابراما بینک شاخ میں بھی اس کی شکایت کی گئی تھی۔ ایکسس بینک کے ریکارڈس سے پتہ چلا کہ 2021 میں ان کھاتوں کو 4 یوزر آئی ڈی دی گئی تھی۔ ان میں سے صرف دو ہی ایکٹیو ہیں۔ بتایا گیا کہ ملزمین نے 15 کروڑ کا ٹرانزیکشن کرنے کی کوشش کی تھی لیکن 2 یوزر آئی ڈی اِن ایکٹیو ہونے کی وجہ سے 12 کروڑ کا ہی ٹرانزیکشن ہو پایا۔
Published: undefined
ملک بھر کے کئی کھاتوں سے پیسے نکالے گئے۔ پولیس اب یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایکسس بینک میں کہاں کمی کی گئی کہ ملزمین نے ویری فکیشن کا عمل بھی پورا کر لیا۔ ٹھگے گئے پیسوں کو واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined