قومی خبریں

کرناٹک: مسجدوں اور درگاہوں میں بوقت شب لاؤڈاسپیکر استعمال پر لگی پابندی

کرناٹک وقف بورڈ نے آلودگی کم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درگاہوں اور مسجدوں میں رات 10 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر روک رہے گی۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

ایک طرف جہاں پریاگ راج میں فجر کی اذان سے سنٹرل یونیورسٹی کی ایک وائس چانسلر نے اپنی نیند میں خلل پڑنے کا الزام عائد کیا ہے، وہیں دوسری طرف کرناٹک سے خبر آ رہی ہے کہ مسجدوں اور درگاہوں میں بوقت شب لاؤڈاسپیکر کےا ستعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کرناٹک ریاستی وقف بورڈ نے بڑھتی آلودگی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ درگاہوں اور مسجدوں میں بجنے والے لاؤڈ اسپیکروں پر رات 10 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک روک رہے گی۔ گویا کہ فجر کی اذان پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

وقف بورڈ نے صبح میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر بھی کئی طرح کی شرائط رکھی ہیں۔ جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دن میں بجنے والے اسپیکروں کی آواز طے پیمانوں کے مطابق ہوگی اور لاؤڈاسپیکر کا استعمال اذان یا کوئی خصوصی اطلاع دینے کے لیے ہی کیا جائے گا۔ مذہبی پروگراموں کے دوران مسجدوں کے احاطہ میں موجود لاؤڈاسپیکر کا استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مختلف مواقع پر تیز آواز کرنے والے پٹاخوں پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 9 مارچ کو کرناٹک ریاستی وقف بورڈ کے ذریعہ جاری کردہ سرکلر کے مطابق درگاہوں اور مسجدوں کے آس پاس خالی پڑے مقامات پر درخت لگائے جائیں اور صاف صفائی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ مذہبی مقامات پر لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ پر بھی عمل کرنا ہوگا اور مذہبی مقامات پر یہ بھی خیال رکھنا ہوگا کہ بھکاری بڑی تعداد میں جمع نہ ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined