قومی خبریں

جسٹس یشونت ورما کی مشکلیں بڑھیں، دہلی ہائی کورٹ نے فون ریکارڈ محفوظ رکھنے کی دی ہدایت

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیوندر کمار اپادھیائے نے سی جے آئی کی ہدایت پر جسٹس ورما کو اپنے فون کے سبھی ریکارڈ محفوظ رکھنے کو کہا ہے۔ وہیں جسٹس ورما نے کسی بھی طرح کے غلط کام کے الزام کو خارج کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما اپنی سرکاری رہائش گاہ میں آگ لگنے کے دوران ملے نقد روپے کو لے کر پھنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیوندر کمار اپادھیائے نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس (سی جے آئی) کی ہدایت پر جسٹس ورما کو اپنے فون کے سبھی ریکارڈ محفوظ رکھنے کو کہا ہے۔ اس میں بات چیت، میسیج اور ڈاٹا شامل ہیں کیونکہ ان کے تعلق سے تنازعہ مسلسل سامنے آ رہا ہے۔

Published: undefined

جسٹس ورما نے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیوندر کمار اپادھیائے کو دیئے گئے ایک بیان میں نقدی برآمدگی کے واقعہ میں ان پر لگے الزامات کی تردید کی۔ جسٹس ورما نے بتایا، "ان کے اسٹاف میں سے کسی کو بھی موقع پر موجود نقد یا کرنسی کے کوئی باقیات نہیں دکھائے گئے۔"

Published: undefined

اپنے بیان میں مسٹر ورما نے کہا، "میں نے ذاتی طور پر اپنے اسٹاف کے ساتھ اس معاملے کی جانچ کی، جنہوں نے تصدیق کی کہ گھر میں مبینہ طور سے پائے گئے نوٹوں کو ہٹایا نہیں گیا تھا۔ صرف ملبہ اور بچائے جا سکنے والے سامان ہی ہٹائے گئے تھے۔ یہ گھر میں الگ سے رکھے ہیں اور جائزہ کے لیے دستیاب ہیں۔"

Published: undefined

اس درمیان پولیس کمشنر نے مبینہ طور پر دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو مطلع کیا ہے کہ جسٹس ورما کی رہائش پر تعینات سیکوریٹی گارڈ کے مطابق 15 مارچ کی صبح کچھ ملبہ اور جزوی طور سے جلی ہوئی چیزیں ہٹا دی گئی تھیں۔

Published: undefined

جسٹس ورما نے کسی بھی طرح کے غلط کام کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے جواب دیا۔ حالانکہ جب ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے انہیں واقعہ کا ویڈیو دکھایا تو جسٹس ورما نے ان کی عزت کو چوٹ پہنچا کر انہیں بدنام کرنے والی ممکنہ گہری سازش کا خدشہ ظاہر کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined