قومی خبریں

جسٹس جوئے مالیہ باگچی بنے سپریم کورٹ کے جج، سی جے آئی سنجیو کھنہ نے دلایا حلف

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ احاطے میں عدالت کے دیگر ججوں کی موجودگی میں جسٹس باگچی کو حلف دلایا۔ جسٹس باگچی کی حلف برداری کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں 33 جج ہو گئے ہیں۔ عدالت کے ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سنجیو کھنہ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے سینئر جج جوئے مالیہ باگچی کو پیر (17 مارچ 2025) کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف دلایا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ احاطے میں منعقد ایک تقریب میں عدالت کے دیگر ججوں کی موجودگی میں جسٹس باگچی کو حلف دلایا۔ جسٹس باگچی کی حلف برداری کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں 33 جج ہو گئے ہیں۔ عدالت کے ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔ جسٹس باگچی کا سپریم کورٹ میں مدت کار 6 سال سے زیادہ ہوگا اور اس دوران وہ چیف جسٹس کے طور پر بھی کام کریں گے۔

Published: undefined

مرکزی حکومت نے 10 مارچ کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کے لیے جسٹس باگچی کے نام کو منظوری دی تھی۔ اس سے قبل، چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی میں 5 رکنی کالجیم نے 6 مارچ کو ان کے نام کی سفارش کی تھی۔ اس کالجیم میں جسٹس بھوشن راما کرشن گوئی، جسٹس سوریہ کانت، جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس وکرم ناتھ بھی شامل تھے۔ کالجیم نے کہا تھا کہ 18 جولائی 2013 کو جسٹس التمش کبیر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے کلکتہ ہائی کورٹ کا کوئی بھی جج چیف جسٹس آف انڈیا نہیں بنا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جسٹس باگچی کو 27 جون 2011 کو کلکتہ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں 4 جنوری 2021 کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ منتقل کیا گیا تھا۔ جسٹس باگچی کو 8 نومبر 2021 کو کلکتہ ہائی کورٹ واپس بھیج دیا گیا اور تب سے وہ وہیں کام کر رہے تھے۔ انہوں نے ہائی کورٹ کے جج کے طور پر 13 سالوں سے زیادہ وقت تک کام کیا ہے۔ جسٹس جوئے مالیہ باگچی ہائی کورٹ کے ججوں کی آل انڈیا مشترکہ سینیارٹی میں 11ویں مقام پر ہیں، جس میں چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔ واضح ہو کہ جسٹس باگچی کی تاریخ پیدائش 3 اکتوبر 1966 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined